جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین
Hafiz-Naeemur-Rehman

کراچی کے طلبا کو جعل سازی کے ذریعے فیل کیا گیا

کراچی: امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے طلبا کو جعل سازی کے ذریعے فیل کیا گیا، 11ویں جماعت کے 70 فیصد طلبا فیل ہوئے ہیں۔ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم نے نگراں وزیرِ اعلی کو آگاہ کر دیا ہے، ہمارے پاس ہزاروں طلبا کا میٹرک کا ریکارڈ موجود ہے جو ہم پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ تعلیم کا بیان ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں طلبا کا فیل ہونا انسانی غلطی ہے، ایم ڈی کیٹ میں 80 سے 90 فیصد لوگوں کو محروم کر دیا، فیل ہونے والوں میں اکثر طلبا کا میٹرک میں بہت اچھا رزلٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ امتحانی کاپیوں کو ایک ماہ بعد ضائع کر دیا جاتا ہے، اے گریڈ والے بچوں کو فیل کر دیا گیا، بچوں کو امتحان میں فیل کردیا گیا، پیپلز پارٹی کا کوئی بیان تک نہیں آیا، پیپلز پارٹی کا اس معاملے میں بیان نہ دینے سے پتہ چلتا ہے وہ اس میں ملوث ہیں، پیپلز پارٹی کی وڈیرہ سوچ کے باعث 13 لاکھ بچے زمین پر بیٹھ کر پڑھتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ جماعتیں 35 سال سے مسلط ہیں ان کو عوام مسترد کر دیں، ان پارٹیوں نے پہلے بھی لاشوں پر سیاست کی، عوامی سطح پر یہ لوگ ناکام ہوچکے ہیں، یہ چاہتے ہیں لوگ ووٹ دینے نہ جائیں، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے۔امیرِ جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جماعت اسلامی نے کلین سوئپ کیا، اورنگی ٹان میں بھی مکمل کامیابی حاصل کی، ووٹ کاسٹنگ کم کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے