جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
CCP

پاکستانی فوڈ کمپنی کے حصول کی منظوری

اسلام آباد:کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان(سی سی پی) نے سنگاپور کی ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ولمار انٹرنیشنل لمیٹڈ سمیت چار حصول کاروں کو پاکستانی فوڈ کمپنی یونٹی فوڈز لمیٹڈ میں شیئرز (حصص) کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔

اس منظور شُدہ ٹرازیکشن میں یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے23.20 فیصد شیئر ہولڈنگ کو چار حصول کاروں نے حاصل کر لیا ہے۔ان شیئرز کو حاصل کرنے والے حصول کاروں میں سے ایک ولمار پاکستان ہولڈنگزہے جو کہ سنگا پور کی کمپنی ولمار انٹرنیشنل لمیٹڈ فارچون 500 کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے ۔

شیئرز کو حاصل کرنے والی دیگر تین حصول کاروں میں پاکستان میں قائم کی گئی یونٹی ولمر ایگرو (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہے جوکہ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے اور خوردنی تیل کے کاروبار میں مصروف ہے ۔ دو انفرادی پاکستانی سرمایہ کار بھی پاکستانی فوڈ کمپنی میں شیئر ز حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

سی سی پی کے مرجر تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مجوزہ ٹرانزیکشن کے نتیجے میں متعلقہ مارکیٹ میں حاصل کنندگان کا غلبہ نہیں ہوگا۔ لہذامرجر کی اجازت دی گئی ہے ۔یہ منظوری پاکستان کی معیشت پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور اس کی ترقی کے امکانات کی عکاسی کرتی ہے۔ یونیٹی فوڈز میں ولمار انٹرنیشنل کی سرمایہ کاری پاکستان کی معیشت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے، جو ملک کے معاشی منظرنامے کی عکاسی اور صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔

اس مرجر کی منظوری سے صارفین کے لئے اپنی پسند کی اشیاء کے حصول کے مواقع بڑھیں گے اور فوڈ بزنس سیکٹر میں جدت طرازی کو فروغ دینے کی امید ہے، جس سے بالآخر پاکستانی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

About admin

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے