اسلام آباد۔یکم اگست 2024۔۔۔ پاکستان کے معروف ٹیلی کام آپریٹر زونگ فورجی نے پری پیڈاور پوسٹ پیڈ دونوں قسم کے صارفین کے لیے انٹرنیشنل ڈائریکٹ ڈائلنگ (آیئ ڈی ڈی) چائنا بنڈلز متعارف کرادئیے ہیں۔ رابطے کو بڑھانے اور صارفین کی سہولت کے لیے زونگ فورجی نے چین کے لیے کال کرنے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔
زونگ فورجی کے صارفین اب نئے آیئ ڈی ڈی چائنا بنڈلز”کم پیسہ، زیادہ بات“ اور”پاک چائنا فرینڈ شپ بنڈل“ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہ بنڈلز ایک نئی پیشکش ہیں جو پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کے لیے رابطہ کی سہولت کوآسان اور سستا بناتی ہے۔ یہ بنڈل قابل اعتماد بین الاقوامی مواصلات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرتے ہیں جو زونگ کے صارفین کو چین میں اپنے پیاروں اوربزنس پارٹنرزکے ساتھ رابطہ قائم رکھنے کی اجازت دیتے ہیں۔
زونگ فورجی، سی پیک کے ساتھ ساتھ کنیکٹیویٹی کی بہترین سہولت دے رہاہے۔ یہ سستے بنڈلز اور دیگر سروسز کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دوستانہ،برادرانہ اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بناناہے۔ ایک ہی قیمت پر تین گنا وسائل کے ساتھ، یہ بنڈل رابطہ کو آسان کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ *پہلے چائنا ایل ایل اینڈ ایم کا ریٹ 0.15 روپے+ٹیکس تھاجسے کم کر کے 0.06روپے +ٹیکس کر دیا گیا ہے۔
ان نئے بنڈلوں کے علاوہ، زونگ جی 4G نے چین میں آیئ ڈی ڈی کالز ریٹ کی شرح کم کر دی ہے جو کہ اب 10.70روپے+ٹیکس سے کم ہوکر 5.00روپے +ٹیکس ہو کر تقریباً آدھی رہ گئی ہیں جو اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ رابطے میں رہنا اب پہلے سے زیادہ سستا ہوگیاہے۔ کال ریٹس میں یہ نمایاں کمی سروس کا بے مثال معیار فراہم کرنے کے لیے زونگ فورجی کے عزم کا حصہ ہے