گوانگژو بائیون ایئرپورٹ سے ایک پرواز طویل سفر کے بعد پاکستان کی سرزمین پر اتری۔ طیارے کے کارگو ہولڈ میں خصوصی اشیا کی ایک کھیپ تھی جن میں چینی نسل کے 172,800 گوانگ منگ نمبر 2 سفید پنکھ والے برائلر کے انڈے شامل تھے۔
یہ کھیپ فوشان گاومنگ ڈسٹرکٹ ژنگوانگ ایگریکلچر اینڈ اینیمل ہسبنڈری کمپنی لمیٹڈ اور چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (سی اے اے ایس) کے بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل سائنس (آئی اے ایس) کی جانب سے تیار کی گئی ہے، یہ پہلا موقع ہے جب چین نے پاکستان کو اپنی نسل کی مرغی کی بریڈبرآمد کی ہے۔
ژنگوانگ کے ڈپٹی جنرل منیجر اور وائٹ فیدر برائلر منصوبے کے انچارج لیو ڈاوی نے جوش و خروش سے کہا کہ مزید چینی انڈے بیرون ملک، نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سفید پنکھ والے برائلر انڈوں کی برآمد ہمارے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔