جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
SBP

اسٹیٹ بینک نے اہم ملکی بینکوں (ڈی-ایس آئی بی) کا تعین کردیا

کراچی: بینک دولت پاکستان نے ڈومیسٹک سسٹمیٹکلی امپارٹنٹ بینکس (ڈی-ایس آئی بی) کے فریم ورک کے تحت 2024ء کے لیے نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کے تعین کا اعلان کر دیا ہے۔مذکورہ فریم ورک اپریل 2018ء میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک کا متعارف کردہ فریم ورک عالمی معیارات اور روایات کے مطابق ہے اور اس میں مقامی حرکیات کا لحاظ رکھا گیا ہے۔ اس میں نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کی شناخت اور تعین کا طریقہ کار، ضابطہ کاری اور نگرانی کے بہتر تقاضوں اور عملدرآمد کے لیے رہنما ہدایات مقرر کی گئی ہیں۔ ان بہتر تقاضوں کا مقصد نظام کے لحاظ سے اہم بینکوں کی دھچکوں (شوکس) کے خلاف لچک کو مزید مضبوط کرنا اور انتظامِ خطر کی ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کی شناخت دو مراحل میں ہوتی ہے۔ پہلے مرحلے میں مقداری اور معیاری پیمانوں پر ہر سال نمونے کے بینکوں کو شناخت کیا جاتا ہے۔ دوسرے مرحلے میں نمونے کے ان بینکوں میں سے ان اداروں کے حجم، باہمی روابط (اینٹرکنکٹڈنس)، تبادلہ پذیری (سبسیٹیبیولیٹی) اور پیچیدگی کو مدِنظر رکھ کر نظامی اسکور معلوم کر کے نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کا تعین کیا جاتا ہے۔

نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کے فریم ورک کے تحت اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے 31 دسمبر 2023ء تک کے مالی امور کی بنیاد پر سالانہ جانچ کی ہے۔ جانچ کے مطابق تین بینکوں نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ کو نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینک برائے 2024ء متعین کیا گیا ہے۔ یہ بینک نگرانی کی اضافی شرائط پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ ایکویٹی ٹیئر ون کے تقاضے پورے کرنے کے پابند ہوں گے:

بکٹ ادارے کا نام بکٹ کے لیے اضافی ’سی ای ٹی –ون‘ شرط
سی نیشنل بینک آف پاکستان 1.5 فیصد
بی یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ 1.0 فیصد
بی حبیب بینک لمیٹڈ 1.0 فیصد

علاوہ ازیں، پاکستان میں کام کرنے والے ’ نظام کے لحاظ سے اہم عالمی بینک‘ (گلوبل سیسٹیمیٹیکلی ایمپورٹینٹ بینکس) ملک میں اپنے خطرہ بہ وزن اثاثوں کے عوض اضافی سی ای ٹی ون سرمایہ اُس شرح پر رکھیں گے جس کا اطلاق نظام کے لحاظ سے اہم متعلقہ عالمی بینک پر ہوتا ہے۔

About Eisha

Check Also

Sialkot

وفاقی وزراء کی برآمدات کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی

سیالکوٹ، 19 دسمبر 2024: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزیر دفاع خواجہ محمد …

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے