جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Privitization Comission

خسارے والے اداروں کی نجکاری اہم ترین

اسلام آباد۔29اگست:۔۔۔وفاقی وزیربرائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ خسارے والے قومی اداروں کی نجکاری اہم ترین معاملہ ہے جس کو قوانین و ضوابط کے مطابق تیزی سے نمٹانا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت پر نجکاری کے عمل کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور” موڈیز” کی ریٹنگ اس امر کا واضح ثبوت ہے۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے 223ویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل سمیت نجکاری کے مختلف امور اور پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پرائیویٹائزیشن سے ملکی خزانے پر بوجھ کم ہوگا اسی لیے مزید ادارے بھی نجکاری کی فہرست میں شامل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بورڈ افسران کو ہدایت کی کہ پرائیویٹائزیشن کے عمل میں کہیں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے،نجکاری کے اعداد و شمار اور دستاویزات کی بر وقت تیاری انتہائی اہمیت کی حامل ہے لہذا جہاں ضروری ہو نجکاری کی "ٹرانزیکشن "سے متعلق ” سکریسی”کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے اس امر پر زور دیا کہ نجکاری سے متعلقہ امور کو شفاف انداز میں مرحلہ وار مکمل کیا جائے جس کے لئے وسیع تر قومی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ باہمی مشاورت سے معاملات کو حل کرے گا۔


وفاقی وزیر سیکرٹری پرائیویٹائزیشن نے بورڈ اجلاس کو نجکاری کے تکنیکی امور سے متعلق بریفنگ دی جبکہ بورڈ ممبران پیر سعد احسان الدین، رسول بخش، پرویز افضل خان، ناہید میمن، خرم شہزاد،جاوید بشیر شیخ اور محمد جہانزیب خان نے بورڈ اجلاس میں نجکاری کے امور سے متعلق اپنی رائے اور مختلف تجاویز کا اظہار کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ پرائیویٹائزیشن سے متعلق بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی کرے گی۔ دیگر امور کے علاوہ پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے گزشتہ اجلاس کی کاروائی کی منظوری دی۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے