اسلام آباد: 04 ستمبر 2024، نیسلے پاکستان نے خیبر پختونخوا میں ٹریول رسپانسبلیی فار ایکسپیرنسنگ ایکو ٹورازم ( ٹریک )کے تحت ناران میں ایکو سسٹم اور پائیدار ویسٹ مینجمنٹ پر دوروزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جو کچرے سے پاک مستقبل کےلئے نیسلے کے وژن کا مظہر ہے۔
عطاآباد، سوات، گلیات، چترال ، پشاور، کمراٹ اور ناران میں ٹریک کے تحت 450سے زائد سرکاری اور نجی شعبہ کے شرکا کو تربیت فراہم کی گئی۔ تربیتی سیشن کے دوران کچرے کی درجہ بندی ، ری سائیکلنگ کی اہمیت اور ویسٹ آڈٹ کی انجام دہی، بنیادی فوڈ سیفٹی اور دیگر کے درمیان واش (واش) کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ہاسپٹلیٹی سیکٹر، حکومت اور سول سوسائٹی سے وابستہ نمائندوں نے تربیت میں شرکت کی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا کلچرل اینڈ ٹورازم اتھارٹی تشفین حیدر نے کہا” ٹریک کے ذریعے نیسلے پاکستان اور ورلڈ بینک گروپ کے ساتھ اشتراک سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سیاحتی شعبہ بشمول ویسٹ مینجمنٹ کو درپیش مسائل سے موثر انداز سے نمٹنے کی کوششوں کو مضبوط بنائے گا۔
پروگرام کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وقار احمد، ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبلیٹی ، نیسلے پاکستان نے کہا” ٹریک پر حکومت اور ورلڈ بینک کے ساتھ ہماری شراکت داری صاف ماحول کےلئے رویوں میں تبدیلی لا کر کچرے سے پاک مستقبل کی تشکیل کےلئے ہمارے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میںمدد دے گی۔
نیسلے پاکستان کا ٹریک کےلئے عزم دو ستونوں پر مشتمل ہے۔ کچرے کے پھیلاﺅ کو کم کرنے، دوبارہ قابل استعمال بنانے اور ری سائیکل کرنے کے حوالے سے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم اور دوسرا سٹیک ہولڈر کو مصروف عمل کرنے کا پلان جس میں وہ سرگرمیاں شامل ہیں جو کچرے ، آلودگی اور جنگلی حیات کے خاتمے کے مسائل سے نمٹنے میں مدد دیں گی۔ یہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف 12،13،15،17 کے مطابق ہے
نیسلے کچرے سے پاک مستقبل کی تشکیل کے اپنے وژن پر کاربند ہے اور اس بات کو یقینی بنارہا ہے کہ کمپنی کی پیکیجنگ بشمول پلاسٹک کو سمندروں ، جھیلوں یا دریاﺅں سمیت زمین میں ٹھکانے نہ لگایا جائے۔نیسلے کرہ ارض کے تحفظ اور قدرتی وسائل کی بحالی کےلئے کوششوں کو تیز کرنے کےلئے اجتماعی اقدامات اٹھا رہا ہے۔نیسلے کا خوراک کا نظام آنے والی نسلوں کےلئے لوگوں کی غذائی ضرورت کو پورا کرنے کےلئے کوشاں ہے