کراچی: 06 ستمبر 2024، جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انٹرنیشنل آرایول لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے ترکی سے براستہ دوھا قطر ائر ویز کی پرواز QR 604 سے کراچی پہنچنے والے عبدل روف سانگی نامی مسافر جو کہ انٹرنیشنل آرایئول ھال سے گرین چینل کے راستہ آرایئول ھال سے باھر جا رھا تھا اس کو گرین چینل پر موجود کسٹم افسر نے شک کی بنیاد پر روک کر اس کے ھمرا سامان کے بارے میں استفسار کیا کہ اس کے سامان میں کوئی ممنوعہ اشیاء یا قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیاء موجود ھیں تو مسافر نے اس بارے میں انکار کیا جواب سے غیر مطمئن ھونے پر مسافر کو اپنا سامان ایگزامینیشن کاونٹر پر لے جانے کا کہا گیا اور مسافر کے سامان کی اسکینگ کی گئی اور مسافر کی سرچ روم لے جاکر جامہ تلاشی لی جس کے نتیجہ میں مسافر کے جسم سے اور پہنے ھوئے کپڑوں سے 595 تولہ تقریبا (7 کلو)چاندی سے بنے ھوئے زیورات اور 22 انجکشنز جن کی کل مالیت 18 لاکھ روپے ھے برآمد ھوئے
مسافر کےخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے باضابطہ گرفتار کر لیا گیا ھے اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر ملزم سے مزید تفتیش کی جارھی ھے
ایڈیشنل کلکٹر جےآئی اے پی محمد فیصل خان صاحب نے اس کامیابی پر افسران اور عملہ کو شاباشی دی اور سراہا اور اسی طرح ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی سرکوبی کرتے رھنے کی ھدایات دیں