جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Civil Hospital

وزیرِ اعلی سندھ کے حکم پر سول اسپتال کراچی کی بجلی بحال

کراچی:07 ستمبر 2024، وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سول اسپتال کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق سول اسپتال کی بجلی بحال کر دی گئی ہے، سول اسپتال میں آنے والا فالٹ اندرونی نوعیت کا تھا۔

اس سے قبل وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو سول اسپتال کی بجلی فوری بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیرِ اعلی سندھ نے سیکریٹری صحت اور سیکریٹری توانائی کو بجلی بحال کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ فوری طور پر سول اسپتال کی بجلی بحال کرے۔

انہیں بتایا گیا تھا کہ کیبل فالٹ کے باعث سول اسپتال کی بجلی معطل ہوئی ہے۔وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اپنے فنی مسائل بر وقت حل کرنے چاہئیں، کل سے سول اسپتال میں مریضوں کے علاج میں پریشانی ہے۔یاد رہے کہ سول اسپتال میں گزشتہ روز سے بجلی کی فراہمی معطل تھی۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے