جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Rescue Schemes

موٹرویز پر مسافروں کے ریسکیو کیلئے اہم اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد۔ 9 ستمبر، وفاقی وزیر مواصلات و نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے موٹرویز جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام اور زخمی ہونے والے مسافروں کو ریسکیو کرنے کے لئے اہم اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔انہوں نے وزارت مواصلات سے قومی شاہراہوں پر ہونے والے حادثات کا روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔

آج یہاں اسلام آباد میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس تجویز پر غور کیا گیا کہ بالخصوص موٹرویز پر زخمی مسافروں کو 1122 کی ایمرجنسی سروسز کے علاوہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی ہسپتالوں میں فوری طور پر منتقل کیا جائے تاکہ کم سے کم وقت میں طبی امدادکی فراہمی سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود اور چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان سمیت دیگر افسران نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو محکمانہ امور پر بریفنگ دی جس پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے لیے موٹرویز اور جی ٹی روڈ کو زیادہ سے زیادہ محفوظ ہونا چاہیے جس کے لئے ضروری ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کوشارٹ اور لانگ ٹرم پالیسیوں پر عمل کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے سے مالی استحکام کے لئے آئندہ 5 برسوں کا ایکشن پلان بھی طلب کر تے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سرکاری فنڈز کے بے دریغ استعمال کی بجائے صرف قابل عمل منصوبوں پر کام کرے۔انہوں نے این ایچ اے کو نیشنل ٹرانسپورٹ پالیسی کی تیاری کا ٹاسک بھی سونپ دیا، اسی طرح این ایچ اے موٹروے پر ہر ٹرک اور ٹرالے کی ویڈیو سرویلنس یقینی بنا نے کی ہدایت کی جبکہ دیگر شاہرات کی جی ٹی روڈ پر بھی ایکسل لوڈ کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ فرائٹ اینڈ لاجسٹک پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور کہیں کوئی سفارش یا کوتاہی قابل قبول نہیں ہوگی،مزید برآں سفارش یا کوتاہی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے اجلاس میں این ایچ اے کے سینئر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالی لحاظ سے خود مختار ہونے کے لیے ضروری ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اپنا مربوط بزنس پلان وضع کرے، انہوں نے این ایچ اے کو ٹال ٹیکس اکٹھا کرنے کا جدید میکنزم اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو محکمانہ بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے جس سے ادارے کی کارکردگی میں واضح بہتری آ رہی ہے۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے