جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
IMF

رواں سال پاور سیکٹر کا قرض مزید 100 ارب بڑھے گا

کراچی:09 ستمبر 2024، رواں مالی سال پاور سیکٹر کا گردشی قرض مزید 100 ارب روپے بڑھے گا جس کا پلان آئی ایم ایف کیساتھ شیئر کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرض 24 سو ارب روپے سے بڑھ چکا ہے، جون 2025 تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرض 25 سو 50 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر کا گردشی قرض کنٹرول نہ ہونے کے باعث سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایم ایف کو پاور سیکٹر کا گردشی قرض کنٹرول کرنے کیلئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹس بروقت کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف نے بجلی کے شعبے کا گردشی قرض 25 سو ارب روپے سے تجاوز نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، گزشتہ مالی سال کے دوران بھی آئی ایم ایف کیساتھ شیئر پلان کے مطابق گردشی قرضہ کنٹرول نہیں ہوا تھا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ گزشتہ رواں مالی سال کی شرائط کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2310 ارب پر کنٹرول کرنا تھا، گردشی قرض کنٹرول نہ ہوا تو قرض معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔

About Eisha

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے