جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
PIA Airline

پی آئی اے پرواز کی خرابی کے باعث دبئی میں ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی: 10 ستمبر 2024، اسلام آباد قومی ایئر لائن پی آئی اے کی دبئی سے پشاور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 284 میں روانگی کے فوری بعد خرابی پیدا ہوئی تھی، ایئر ٹریفک کنٹرولر دبئی کی ہدایت پر طیارے نے 50 منٹ بعد واپس لینڈنگ کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاؤنج منتقل کر دیا گیا ہے، اس کا معائنہ کیا جا رہا ہے، پرواز نے آج صبح 9 بجے پشاور پہنچنا تھا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کی فنی خرابی دور کی جا رہی ہے، پرواز پی کے 284 دبئی سے 1 گھنٹے بعد پشاور روانہ ہو گی۔دوسری جانب انتظامی مسائل کے باعث کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے 6 پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ 12 تاخیر کا شکار ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 832، اسلام آباد سے کراچی کی نجی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی ایف 125 اور 126 کو منسوخ کر دیا گیا۔

پی آئی اے کی لاہور سے دبئی کی پرواز پی ایف 723 اور اسلام آباد سے ابوظبی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 261 کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔استنبول سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی آمد و روانگی کی پروازوں میں پونے 4 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 300 میں 1 گھنٹے اور کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 میں ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 368 چھ گھنٹے اور لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے 303 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے