جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Bank Notes

بینک نوٹوں کی نئی سیریز: آرٹ کا مقابلہ

کراچی:12 ستمبر 2024، بینک دولتِ پاکستان نے رواں سال جنوری میں نئے بینک نوٹوں کی سیریز کے موضوعاتی ڈیزائن اور آئیڈیاز کے لیے آرٹ کے مقابلے کے اعلان کے ساتھ نئے بینک نوٹوں کی سیریز کی ڈیزائننگ کا عمل شروع کیا تھا۔ آرٹ مقابلے کا مقصد مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا اور بین الاقوامی سطح پر رائج بہترین ضابطہ عمل کے مطابق ڈیزائن کی تیاری کے عمل میں عوام کو شامل کرنا تھا۔ مقامی فنکاروں کی جانب سے جمع کرائے گئے ڈیزائنوں کا جائزہ معزز ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے لیا اور اس مقابلے کی فاتح انٹریز کا اعلان 5 ستمبر 2024 ءکو کیا گیا۔


آرٹ کے مقابلے کے ان نتائج کے اعلان کو ذرائع ابلاغ اور بعض عوامی حلقوں کی جانب سے نئے بینک نوٹوں کی سیریز کے ڈیزائنوں کی شارٹ لسٹنگ کے طور پر تعبیر کیا گیا۔ تاہم آرٹ مقابلے کے نتائج کا اعلان کرنے کا مقصد محض فنکاروں کی کاوشوں کو سراہنا اور انعامات سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ فاتح قرار پانے والے ڈیزائنوں میں سے ایک میں مذہبی تنوع کی عکاسی کرتے ہوئے اور ملک میں موجود مختلف مذاہب کو اجاگر کیا گیا ۔ عوام کے کچھ حلقوں نے اسے غلط طور پر ایک خاص مذہب کو نمایاں کرنے کی کوشش کے طور پر بیان کیا۔ آرٹ کمیٹی نے فاتح ڈیزائن کا انتخاب محض اس کے فنی معیار اور مذہبی تنوع کے موضوع کی بنیاد پر کیا ہے اور اس کا کوئی خاص مقصد نہیں۔

یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ جن بینک نوٹ ڈیزائنوں کو آرٹ مقابلے میں فاتح قرار دیا گیا وہ بینک نوٹوں کی نئی سیریز کے لیے شارٹ لسٹڈ ڈیزائن نہیں ہیں۔ مجوزہ نئی سیریز کے حتمی ڈیزائن مسابقتی عمل کے ذریعے منتخب کردہ معروف بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے ڈیزائن کیے جا رہے ہیں۔ یہ کمپنیاں دسمبر 2024ء تک نئے ڈیزائنز کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں گی اور اسٹیٹ بینک بورڈ کی جانب سے منظور کردہ ڈیزائنز جنوری 2025 ءتک حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو پیش کیے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی سیریز کی چھپائی کا عمل شروع کرے گا۔


About Eisha

Check Also

Sialkot

وفاقی وزراء کی برآمدات کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی

سیالکوٹ، 19 دسمبر 2024: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزیر دفاع خواجہ محمد …

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے