جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Karachi

کراچی کی خستہ حال سڑکوں کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی اپیل

کراچی:14 ستمبر 2024، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے قائم مقام صدر الطاف اے غفار نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ کراچی کی خستہ حال سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو فوری طور پر بہتر کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کریں جو کراچی کی تقریباً تمام سڑکوں پر آئے روز مسلسل ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے تمام کراچی والوں کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بن چکا ہے۔ انہوں نے کے سی سی آئی کو موصول ہونے والی بڑی تعداد میں شکایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کے نیٹ ورک کی بحالی میں تاخیر نے بالخصوص اس سال مون سون کی بارشوں کے دوران نہ صرف تاجر برادری بلکہ عام لوگوں میں بھی بے چینی پیدا کردی ہے جو کراچی کی سڑکوں پر آئے روز اپنے آپ کو ذہنی اذیت میں مبتلا پاتے ہیں جہاں حالات اس حد تک بگڑ چکے ہیں کہ اکثر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ اور سیوریج لائنوں سے بہاؤ کی وجہ سے چلنے پھرنے یا گاڑی چلانے کے قابل بھی نہیں رہیں۔اگر ضلع جنوبی میں چہل قدمی کریں تو خاص طور پر جوڑیا بازار، ماڑی پور، کیماڑی، بولٹن مارکیٹ، لی مارکیٹ، ٹاور، لیاری، ایم اے جناح روڈ، آرام باغ اور دیگر قریبی علاقے اور شہر بھر کے صنعتی ورہائشی علاقوں سمیت دیگر کئی علاقے جنگ زدہ نظر آتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ رہنے کے قابل ماحول فراہم کرنے میں سراسر غفلت عوام میں نفرت کو جنم دے رہی ہے جو ایسا محسوس کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے کے باوجود انہیں بنیادی سہولیات سے محروم رکھ کر سزا دی جارہی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کراچی قومی و صوبائی معیشتوں میں ریونیو کے لحاظ سے اپنی تمام تر شراکت کے مقابلے میں اپنے جائز حق کا مستحق نہیں ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر جو قومی خزانے میں 65 فیصد سے زائد ریونیو اور 95 فیصد صوبائی خزانے میں حصہ ڈالتا ہے اس کے باوجود بڑی حد تک محرومی کا شکار ہے اور اس شہر کو بروقت ملنے والی صرف ایک چیز محض لفظی تسلیاں ہیں۔کراچی کی سڑکوں پر سفر کرنا آج کل زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے کیونکہ گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہنے کے بعد مایوس مسافر عموماً ون وے قانون کی خلاف ورزی سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے لگتے ہیں جس کے نتیجے میں ٹریفک جام کی صورتحال مزید خراب ہونے کے علاوہ اکثر جان لیوا حادثات پیش آتے ہیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک جام کے سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری طور پر سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب شہر کے اشرافیہ کے علاقوں کو دیکھا جائے تو عوام میں احساس محرومی اور نفرت پیدا ہوتی ہے جہاں حالات اتنے خراب نہیں ہیں اور وہاں شہر کے دیگر حصوں کے مقابلے تمام بنیادی سہولیات میسر ہیں اس کے برعکس شہر کے پیشتر علاقوں میں صورتحال انتہائی قابل رحم ہے اس سنگین مسئلے کو فوری طور پر نمٹایا جائے تاکہ معاشرے میں مساوات کو فروغ دیا جا سکے ورنہ احساس محرومی مزید مسائل پیدا کرے گا اور امن و امان کی سنگین صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔انہوں نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ اور میئر کراچی سے اپیل کی کہ وہ کراچی کو درپیش مشکلات اور مصائب کو دور کرنے پر توجہ دیں تاکہ پریشان حال کراچی والوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے جو سڑکوں کی انتہائی خستہ حالی کے باعث ذہنی مریض بن چکے ہیں۔کراچی بھی پاکستان کا حصہ ہے جو پورے ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کیجانب سے اس پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے