ہرارے :14 ستمبر 2024، ٹی ٹین کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظرٹی ٹین گلوبل اور فین کوڈ کے درمیان تین سالہ معاہدہ کے بعدفین کوڈ نے اسٹریمنگ کے حقوق حاصل کر لئے ہیں جس کے تحط فین کوڈ ستمبر میں ہونے والے ایم ایفرو ٹی ٹین کی اسٹریمنگ کے ساتھ ساتھ ابوظبی ٹی ٹین اور لنکا ٹی ٹین کی اسٹریمنگ بھی کرئے گا زیم ایفرو کے پہلے سیزن کے کامیابی کے بعد دوسرے ایڈیشن کا آغاز رواں ماہ ہو گا جو نو دنوں پر مبنی ہو گا اور
یہ ٹورنامنٹ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ کی چھ فرنچائزز ہرارے بولٹس، بلاوایو بریو جیگوارز، کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی، ڈربن وولوز، جو برگ بنگلہ ٹائیگرز اوراین وائے ایس لاگوس ہیں۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پرسانا کرشنن، شریک بانی، فین کوڈ کا کہنا تھا کہ ہم ٹی ٹین گلوبل ٹیم کے ساتھ شراکت میں بہت پرجوش ہیں کیونکہ ٹی ٹین کرکٹ کی لئے تفریح کے بہترین مواقع لاتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ زمبابوے م سری لنکا اور ابوظبی میں ڈیود وارنر اور ملان کے علاوہ دیگر کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گےاور بہترین کھیل پیش کریں گے جو یقینا کرکٹ شائقین کے لئے یادگارلمحات ہوں گے
ٹی ٹین گلوبل اسپورٹس کے بانی اور چیئرمین نواب شجیع الملک نے کہا اس طرح کی شراکتیں فارمیٹ کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔ زیم ایفرو نے اپنے افتتاحی سیزن کی شاندار کامیابی کے بعد اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا جو دوسرے ایڈیشن میں مزید بڑھے گا ہم دوسرے ایڈیشن کے لئے تیار ہے اور پر امید ہیں کہ فین کوڈ کے ساتھ شراکت سے ٹین ٹین کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا
واضح رہے کہ زم ایفرو ٹی ٹین کے لیے کل 21 گیمز کھیلے جائیں گے اور اس کے بعد ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہوگا۔ کوالیفائر 1 میں سرفہرست 2 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اور فاتح فائنل میں جائے گا۔ تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیمیں پھر ایلیمینیٹر کھیلیں گی، جہاں فاتح کوالیفائر 1 کے رنر اپ کا سامنا کرنے کے لیے کوالیفائر 2 کھیلنا ہو گا ، لیگ گا فاینل انتیس ستمبر کو کھیلا جائے گا