جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین

گورنر پنجاب سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرحادوو کی ملاقات

لاہور: 14 ستمبر 2024، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرحادوو نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں آذربائیجان اور پنجاب کے مابین تدریسی تعاون بڑھانے کا فیصلہ ہوا۔ملاقات کے دوران آذربائیجان اور پنجاب کی یونیورسٹیوں کے وفود کا باقاعدہ تبادلہ ہو گا جبکہ لاہور اور آذربائیجان کے خطہ نخچیوان کو سسٹر سٹیز قرار دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ برادر اسلامی ممالک آذربائیجان اور پاکستان کے مابین درینہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک میں نہ ٹوٹنے والا تعلق ہے جبکہ دونوں ممالک کے عوام باہمی محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مشکل میں دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے جبکہ آ ذربائیجان کے لوگ پاکستانی جھنڈا لہرانے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارت، کامرس، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے کثیر مواقع ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ دونوں برادر ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان برادر اسلامی ممالک کے مابین تجارتی اور ثقافتی وفود کے تبادلہ مزید اضافہ ہونا چاہئے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں سے تھا اور عالمی اور خطہ کے مسائل کے حوالے سے دونوں ممالک میں مکمل ہم آہنگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار آذربائیجان میں ریئر سٹیٹ اور کنسٹرکشن سمیٹ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔سفیر آذربائیجان خضر فرحادوو نے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارت کا حجم بڑھ کر 100 ملین ڈالر ہو چکا ہے اور اس میں مذید اضافہ بھی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا اگلے سال فروری میں آذربائیجان کا دورہ متوقع ہے جس سے دنوں ممالک کے مابین معاشی اور سفارتی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے