جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین

پی اے سی اجلاس/محکمہ اطلاعات سندھ آڈٹ پیراز

کراچی:24 ستمبر 2024، محکمہ اطلاعات سندھ کیجانب سے سال 2017ع سے 2020 ع تک گذشتہ چار سالوں میں مخلتف ٹی وی چینلز اور مختلف اخبارات کو ایک ارب 53 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اشتھارات جاری ہونے کا انکشاف۔

ایک ارب 53 کروڑ روپے سے زائد کے اشھارات کن ٹی وی چینل اور کن اخبارات کو کس معیار کے تحت جاری ہوئے اس کے متعلق محکمہ اطلاعات سندھ کوئی تفصیل فراہم نہیں کر سکا۔

یہ انکشاف محکمہ اطلاعات سندھ کے سال2017ع سے 2020ع تک آڈٹ پیراز کے متعلق پی اے سی کے چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سامنے آیا۔

پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے محکمہ اطلاعات سندھ سے سال 2017ع سے سال 2020ع تک جن ٹی وی چینلز اور جن اخبارات کو ایک ارب 53 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اشتھارات جاری ہوئے ان کے ناموں سمیت اشتھارات کے معیار کی پالیسی سمیت تمام تفصیلات اور رپورٹ طلب کرلی۔

تمام میڈیا ھاؤسز اور میڈیا کے ادارے قابل احترام ہیں تاہم بھت سارے اشتھارات ڈمی اخبارات کو بھی جاری کئے گئے ہیں جن کی کوئی سرکیولیشن نہیں ہے۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو

اشتھارات پر عوام کی ٹیکس کے پئسوں میں سے اربوں روپے خرچ ہوئے ہیں اس لئے جن ٹی وی چینلز اور جن اخبارات کو ایک ارب 53 کروڑ روپے سے زائد کے اشتھار جاری ہوئے ان کے متعلق تمام تفصیلات فراہم کی جائے۔ نثار کھوڑو کی محکمہ اطلاعات سندھ کے سیکریٹری کو ہدایت

کراچی۔پی اے سی کے اجلاس میں محکمہ اطلاعات کی اشتھارات کے متعلق آڈٹ پیرا میں اشتھارات کے اجراء کے لئے اشتھارات کے تفصیلات اور محکموں کے بلز سمیت ٹرانسمیشن سرٹیفیکٹس فراہم نہیں کئے گئے۔۔

ایک ارب 53 کروڑ 80 لاکھ روپے کے جن میڈیا ھاوسز کو اشتھارات جاری ہوایے ان کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر آڈٹ پیرا سیٹل نہیں ہوسکی۔

پی اے سی نے اشتھارات کے تمام تفصیلات فراہم ہونے تک آڈٹ پیرا اگلے اجلاس تک موخر کردی۔

اجلاس میں محکمہ اطلاعات سندھ کے ڈاریکٹوریٹ فلمنگ سیکشن بغیر کسی کام کے صرف پیٹرول خرچ کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ اطلاعات سندھ میں فلمنگ سیکشن اور فلم ڈائریکٹوریٹ ہے تو فلمنگ سیکشن کیا فلم بندی کر رہا ہے۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو کا سیکریٹری اطلاعات سے استفسار

ڈاریکٹر پبلک رلیشنز فلم اور فلم ڈاریکٹوریٹ فلمبندی کا کوئی کام نہیں کر رہا نہ ہی اس متعلق ان کو کوئی اسائمنٹ ہوتی ہے۔ سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمان

کیا ڈاریکٹر فلم صرف دفتر آنے جانے کے لئے تین لاکھ روپے پیٹرول پر خرچ کرنے کے لئے رکھا گیا ہے۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے