جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Abdullah Zaki

عبداللہ ذکی کے پی ٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں ممبر مقرر

کراچی: 24 ستمبر 2024، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے سابق صدر عبداللہ ذکی کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے بورڈ آف ٹرسٹیزمیں ممبر مقرر کیا گیا ہے۔وزارت بحری امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) ایکٹ 1886 کے سیکشن 7 کے ساتھ سیکشن 5 کے مطابق کے پی ٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو کی منظوری دی ہے جس کے تحت  عبداللہ ذکی کے پی ٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں دو سال کے لیے کراچی چیمبر کی نمائندگی کریں گے۔

صدر کے سی سی آئی افتخار احمد شیخ نے کے پی ٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے بطور ممبر عبداللہ ذکی کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عبداللہ ذکی یقینی طور پر بندرگاہوں اور جہاز رانی سے متعلق  تاجر برادری کو درپیش تمام مسائل سے نمٹنے کے لیے اپنے وسیع تجربے اور مسائل کے بارے میں مکمل آگاہی کی وجہ سے کے پی ٹی کے بورڈ میں متحرک کردار ادا کریں گے۔

عبداللہ ذکی کراچی چیمبر کے سابق صدر ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی میں جمہوریہ ملاوی کے اعزازی قونصل جنرل کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔انہوں نے ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر، چیئرمین پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پاکستان، یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن، کے سی سی آئی کی کسٹمز اینڈ ویلیوایشن سب کمیٹی اینڈ امپورٹ،اینٹی اسمگلنگ، کورنٹائن اور سرٹیفیکیشن سب کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی اپنی خدمات پیش کیں۔مزید برآں عبداللہ ذکی ایک تجربہ کار تاجر اور صنعتکار ہونے کے ناطے وزارت تجارت کی مشاورتی کمیٹی، وزارت خزانہ کی مشاورتی کمیٹی،      بورڈ آف ایڈمنسٹریٹر آف ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف)، سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ، سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ایس پی پی آر اے)، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس سی)، کومیکس کی ایگزیکٹیو کمیٹی، کراچی سینٹر آف ڈسپیوٹ ریزولوشن (کے سی ڈی آر)، بورڈ آف ڈائریکٹر گوجرانوالہ ٹولز، ڈائز اینڈ مولڈز سینٹر(جی ٹی ڈی ایم سی) اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ کمپنی (ٹیوسڈیک) کے رکن کے طور پر بھی اپنا حصہ ڈال چکے ہیں اور بجٹ تجاویز کے ذریعے حکومت کو مشورے دینے کے علاوہ پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدوں کی مشاورتی کمیٹی میں بھی اپنا کردار ادا کر تے رہے ہیں۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے