جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین
N S

سیاحت اقتصادی ترقی اور روزگار فراہمی کا آسان و اہم ذریعہ ہے

اسلام آباد: 26ستمبر2024ء, فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے زیر اہتمام ورلڈ ٹورازم ڈے منایا گیا۔ روانڈا کی سفیر اور جمہوریہ روانڈا کی نامزد ہائی کمشنرہریریمانا فاتو ،جاپانی سفارتی وزیر/ ڈپٹی چیف آف مشن ایتو تاکیشی، ڈپٹی ہیڈ آف مشن آف سری لنکااے کرسٹی روبن،انڈونیشین سفیر، جائیکا کے نمائندے نے مہمانان خصوصی جبکہ ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبران، پاکستان ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندے، پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹورز آپریٹرز پاکستان ٹیریول مارٹ اور دیگر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئیایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طارق محمود جدون ، ایف پی سی سی آئی، چیئرمین کیپیٹل آفس کریم عزیز ملک، چیئرمین کوآرڈینیشن ایف پی سی سی آئی ملک سہیل حسین، اور کنوینئر ایف پی سی سی آئی سٹینڈنگ کمیٹی برائے سیاحتی معیشت سلمان جاوید نے زور دیا کہ ٹورزم ایک ناقابل تسخیر برآمد ہے اور اس کی زر مبادلہ کی کمائی ملک کی ادائیگیوں کی پوزیشن کو ایڈجسٹ کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ سیاحت کا شعبہ ایک بڑا آجر ہے جو ہوٹلوں، ریستورانوں، ٹریول ایجنسیوں اور ٹور آپریشنز میں روزگار کیوسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح سیاحت سے متعلق روزگار غربت کو کم کر سکتا ہے اور معیار زندگی کو بہتر بنا سکتا ہے، خاص طور پر دیہی اور پسماندہ علاقوں میں جہاں مشہور سیاحتی مقامات ہیں۔اور یہ شعبہ اقتصادی ترقی اور روزگار فراہمی کا آسان و اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے سیاحت کے ذریعے ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں پہلے سے موجود ان وسائل پر تھوڑی سی توجہ دینے سے سیاحت کا شعبہ ترقی کرسکتا ہے اور یہ معیشت کے لیے نہایت سود مند ثابت ہوسکتا ہے ۔

سیاحت کے شعبے کو اگر فروغ دیا جائے تو یہ ملک کی معیشت کے لیے بہت زیادہ نفع پہنچے گا اور ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتا ہے تقریب کا اختتام پاکستان کی سیاحت کی صنعت کے وسیع امکانات کو کھولنے کے لیے سرمایہ کاری میں اضافے اور اجتماعی کوششوں کے ساتھ ہوا۔تقریب کے آخر میں ورلڈ ٹوارزم ڈے کا کیک کاٹاکیا گیا۔

About Eisha

Check Also

Engro

اینگرو کی ویون گروپ کے ساتھ 500 ملین ڈالر سے زائد کی ڈیل

کراچی, داؤد ہرکولیس کارپوریشن کے وائس چیئرمین، صمد داؤد نے کہا کہ پاکستان میں سخت …

Wedding Tax Policy

شادی ہال کی بکنگ پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق

کراچی، 06 دسمبر 2024: شادی کی تقریبات کے خواہشمند افراد کو اب ایک اور اضافی …

PTCL

پی ٹی سی ایل اور ممتاز سٹی کا جدید انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے اشتراک

اسلام آباد، یکم دسمبر 2024: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) …

Non Custom Vehicles

اسمگلڈ اسپورٹس بائیکس اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف بڑی کارروائی

کراچی، 19 نومبر 2024: حکومت پاکستان کی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے