کراچی: 30 ستمبر 2024،وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی اینڈ انرجی ناصر شاہ ، وزیر بلدیات سعید غنی ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اجلاس میں شریک تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ سٹی ہے یہاں سرمایہ کاری بڑی اہمیت کی حامل ہے
سندھ حکومت سرمایہ کاری کے حوالے سے ہر طرح کی سہولت فراہم کرے گی
چائنا کے سرمایہ کار کراچی میں ویسٹ ٹو انرجی ، ویسٹ واٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں
چائنا کے سرمایہ کار ماحولیاتی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے بھی خواہش مند ہیں
کراچی پورٹ سٹی ہے ہم یہاں 12 مختلف پراجیکٹس لگانا چاہتے ہیں
چائنیز فرمز سمندر کے پانی کو میٹھا کر کے پینے کے لیے پلانٹ لگانا چاہتے ہیں
سیوریج سسٹم کی تعمیر نو میں بھی چائینیز فرمز سرمایہ کرنا چاہتے ہیں
الیکٹرک وہیکلز پلانٹ لگانے کی بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں
اجلاس میں الیکٹرک بسوں، پیٹرول پر چلنے ےوالی موٹر سائیکلز کوالیکٹرک بائیک بنانے کے لیے کٹس پلانٹ لگانے پربھی بات چیت کی گئ۔
مزید تفصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم چائنیز فرمز کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں
چائنا کے ساتھ تعلقات پی پی پی کے بانی رہنما شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو نے قائم کیے
چائینیز فرمز کو کراچی میں سرمایہ کاری کے لیے بھرپور تعاون کریں گے
اگر چائنا کے پرائیویٹ فرمز سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں تو ایک ماہ کے اندر ہم ساری فورملیٹیز پوری کریں گے
تھر میں چائنیز ہمارے ساتھ کام کررہے ہیں وہ بہت خوش ہیں