جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
PR

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی معاشی بحالی کی یقین دہانی کا خیرمقدم

کراچی: 2 اکتوبر 2024، صدریونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل، چیئرمین سندھ ریجن(یو بی جی)خالد تواب،سیکریٹری جنرل(سندھ) حنیف گوہر، سابق سینئرنائب صدرایف پی سی سی آئی سید مظہر علی ناصر،یو بی جی کورکمیٹی کے مرکزی ممبران ملک خدا بخش اور مومن علی ملک نے کراچی کی کاروباری برادری کے ساتھ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے کرائی گئی  یقین دہانی کا خیرمقدم کیا ہے۔

یو بی جی رہنماؤں نے کہا کہ آرمی چیف کی گفتگونے موجودہ معاشی مشکلات، خاص طور پر آئی پی پی کی جانب سے عائد کردہ بجلی کے زیادہ نرخوں، بینکوں کے سود کی شرحوں اور ناقص انفراسٹرکچر کے حوالے سے کاروباری طبقے کو خاصی حد تک ریلیف پہنچایا۔یو بی جی کے رہنماؤں نے جنرل عاصم منیر کے صنعتی بجلی کے نرخوں کو کم کرنے اور تجارتی و کاروباری علاقوں میں سڑکوں کی مرمت کے عزم کو سراہا۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ کاروباری طبقہ جو پہلے معاشی صورتحال سے مایوس تھا، اب پاکستان کے معاشی استحکام کے امکانات کے حوالے سے پرامید ہے، بشرطیکہ کاروباری طبقے کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔یو بی جی نے آرمی چیف کی جانب سے کاروباری برادری کی معاشی ترقی میں خدمات کے اعتراف کو سراہا۔ انہوں نے سرحد پار سمگلنگ اور غیر قانونی ڈالر کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے جنرل منیر کی کوششوں کی بھی تعریف کی، جس سے پاکستانی روپے کے استحکام اور مہنگائی میں کمی لانے میں مدد ملی۔

مزید برآں  یو بی جی نے اقتصادی بہتری اور ترقی میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے رکاوٹیں پیدا نہ کرنے کے حوالے سے جنرل منیر کی سرکاری اداروں کو دی گئی ہدایات کا خیرمقدم کیا۔

About Eisha

Check Also

REAP

پاکستانی چاول کی عالمی منڈی میں برتری

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر …

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے