کراچی: 05 اکتوبر 2024، ایکسپو سینٹر کراچی میں بین الاقوامی کھجور فیسٹیول کے پہلے روز کے کامیاب انعقاد کے بعد متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے میں شرکا کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا۔عشائیے میں متحدہ عرب امارات سے آئے ہوئے مہمانوں کے ساتھ ساتھ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیر بلدیات سعید غنی، ناصر حسین شاہ، وزیر ثقافت سندھ، متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما فاروق ستار اور دیگر معززین نے شرکت کی۔عشائیہ میں موجود مہمانوں نے کھجور فیسٹیول کے انعقاد پر یو اے ای حکومت، سفیر حمد عبید الزابی اور قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا شکریہ ادا کیا۔یو اے ای کے سفیرنے کہا کہ ایسے فیسٹیول پاکستان میں ہونے سے ملکی معیشت پر اچھا اثر پڑے گا۔
تجارت اور ایکسپورٹ سے ملک ترقی کرتے ہیں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوتا ہے اور معیشت تیزی سے ترقی کرتی ہے۔قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ یو اے ای حکومت پاکستان کا معیشت میں بہتری آنے تک ہر ممکن ساتھ دے گی۔مہمانوں کی تواضع عرب کے روایتی کھانوں اور مشروبات سے کی گئی جسے مہمانوں نے خوب سراہا۔