جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Engro

سندھ کے کسانوں کیلئے کھاد کی براہ راست خریداری کے لیے ایپ متعارف کروادی گئی

کراچی(8 اکتوبر 2024)صوبہ سندھ سب سے آگے ایک اور بڑا قدم سامنے آگیا. سندھ کے کسانوں کیلئے کھاد کی براہ راست خریداری UgAi ایپ متعارف کروادی گئی. وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر اور اینگرو فرٹیلائزرز کمپنی نے نئی تیار کردہ ایپ کا افتتاح کردیا، جبکہ تقریب میں سیکریٹری محکمہ زراعت رفیق احمد برڑو، کسان کمیونٹی کے سینئر ممبران اور اینگرو فرٹیلائزرز کے ممبران دیگر بھی موجود تھے.

اس موقع پر سندھ کے وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ سرکاری قیمتوں پر کمپنی سے کھادوں کی براھ راست خریداری کےذریعے کسانوں کوریلیف فراہم کرنےکیلئے ایگری ای کامرس پلیٹ فارم یو جی اے آئی” متعارف کرایا ہے، پہلے مرحلے میں سرکاری قیمتوں پر کمپنی سے کھاد کی خریداری کے لئےمفت یو جی اے آئی ایپ متعارف کرائی گئی ہے, ایپ کے ذریعے اینگرو فرٹیلائزرز اپنے گوداموں سے کسانوں کو رقبے اور ضرورت کے مطابق بر اور است کھاد فراہم کرے گی، جس سے کسانوں کو کھادوں کی بلا تعطل دستیابی، معیاری قابل اعتماد مصنوعات اور آسان ترسیل سے فائدہ ہو گا.

محمد بخش مہر کا مزید کہنا تھا کہ براہ راست خریداری کے علاوہ یو جی اے آئی فصلوں کی درستگی کے ساتھ نگرانی کرنے، فصل کی پیداوار کو بہتر بنانے کیلئے جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور سیٹیلائیٹ منظر کشی کو بھی مربوط کرتی ہے، اینگرو فرٹیلائزرز کمپنی کے اس اقدام نے ملک کی کاشت کار کمیونٹی کیلئےنئے معیارات قائم کیے ہیں.وزیرزراعت کا کہنا تھا کہ ایپ سے مصنوعی قلت، ویلیو چین میں قیمت میں بد نظمی اور کسانوں کو نقصان پہچانے والی جعلی مصنوعات کے چیلنجز پر قابو پانے کی کوششوں میں مدد ملے گی.

About Eisha

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے