جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Sindh

کے الیکٹرک کو جعلی وائرنگ ٹیسٹ رپورٹ جمع کرانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

کراچی, 08 اکتوبر 2024: وزیر توانائی، ترقی و منصوبی بندی سندھ سیدناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ پاور ڈپارٹمنٹ کی وائرنگ ٹیسٹ رپورٹ اور ورک کمسمنٹ رپورٹ (ڈبلیو سی آر) جعلی تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے اور ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔ اس سلسلے میں پاور ڈپارٹمنٹ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر ایک ٹیم تشکیل دی جائے جو کہ مشترکہ طور پر کریک ڈائون کی نگرانی اور ایکشن کی ذمیدار ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار اج انہوں نے محکمہ توانائی کے پاور ڈیپارٹمنٹ کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر سیکریٹری توانائی مصدق احمد خان، ڈائریکٹر جنرل پاور نند لال شرما ایڈیشنل۔سیکریٹری محبوب علی سیال اور تمام ڈیویژن کے الیکٹرک انسپکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی کے کئی مقامات پر پاور ڈپارٹمنٹ کی جانب سے صارفین کے لئے کے الیکٹرک کو جمع کرائے جانے والے ورک کمسمنٹ رپورٹ اور وائرنگ ٹیسٹ رپورٹ جعلی طور پر تیار کی جارہی ہے جس میں محکمہ پاور کے متعلقہ افسران کی جعلی مہریں اور جعلی دستخط کی جارہی ہیں جبکہ کے الیکٹرک کو توجہ دلانے کے باوجود بھی محکمہ پاور سے تصدیق نہیں کروائی جارہی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ صارفین کی جان و مال، فائر اور سیفٹی کے حوالے سے محکمہ توانائی کی جانب سے سرٹیفیکیٹ کا اجرا ضروری ہے مگر جعلی سرٹیفکیٹ کا اجرا صارفین کیلئے انتہائی سیفٹی و سیکیورٹی رسک ہے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2003 سے سالانہ انسپیکشن کا کام بند ہے جس کے باعث گھریلو، کمرشل اور فیکٹریوں میں آگ لگنے کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

جس کاسبب غیر معیاری الیکٹرکل انسٹالیشن ہے۔ وزیر توانائی سیدناصرحسین شاہ نے ہدایت کی کہ الیکٹریکل وائرمین اور الیکٹریکل سپروائزر کے امتحانات اور لائسنس کے اجرا کے طریقہ کا کو منصفانہ شفافانہ بنایا جائے اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات بھی کئے جائیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ پاور کے تمام سسٹم آن لائن کیا جائے اور عوام کے بہتر مفاد کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سالانہ انسپیکشن کے حوالے سے ٹرانسپیرنٹ نظام کی تشکیل کیلئے تجاویز تیار کی جائے اور جلد اسکی رپورٹ انھیں بھجوائی جائے۔ وزیر توانائی سیدناصرحسین شاہ نے ہدایت کی کہ بجلی کے صارفین کے بلوں میں الیکٹریسٹی ڈیوٹی (ای ڈی) جو کہ حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک وصول کرتا ہے پاور ڈپارٹمنٹ اس کی وصولیابی کے لئے اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ سندھ حکومت کے ریوینیو میں اضافہ ہو سکے۔ وزیر توانائی نے ہدایت کی کہ بجلی صارفین کی زائد بلنگ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ وغیرہ کے حوالے سے الیکٹریکل انسپکٹر کی جانب سے ازالہ کے لئے میکنیزم کو مزید بہتر بنایا جائے۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے