کراچی: 9 اکتوبر 2024، جناح ٹرمینل کے قریب دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے. مقدمہ ایس ایچ اوتھانہ ایئرپورٹ کلیم موسیٰ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے
دھماکے میں چینی باشندوں کے اسکواڈ کو نشانہ بنایا گیا
چینی باشندوں کے اسکواڈ ایئرپورٹ سے شارع فیصل جارہا تھا، بعز ازاں دھماکے کی ذمےداری کالعدم تنطیم نے قبول کی ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق حملہ ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلیے کیا گئے کیونکہ حملے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ حملے میں 15 گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں۔متاثرہ گاڑیوں میں دہشتگرد کی گاڑی بھی شامل ہے۔
ایک پولیس موبائل بھی دھماکے میں تباہ ہوئی ہے جبکہ حملے میں رینجرز اہلکار حبیب اللہ زخمی ہوا ہے۔ نامعلوم دہشت گرد نے بارود نصب شدہ ٹویوٹا ہائی لکس گاڑی کے ذریعے چینی باشندوں کے کانوائے سے ٹکرایا۔ چینی باشندوں کے کانوائے میں پولیس اور رینجرز کی گاڑیوں کا کانوائے بھی شامل تھا۔
جائے وقوعہ سے ایک زخمی اور دو چینی باشندوں کی لاشیں اسپتال بھیجیں۔
کالعدم تنظیم کے ترجمان جنید بلوچ نے حملے کی ذمے داری قبول کی جس کے ماسٹر مائنڈزمیں کمانڈر بشیر احمد بلوچ اور عبدالرحمان عرف رحمان گل شامل ہیں۔
ماسٹر مائنڈ سمیت دیگر سہولت کاروں نے حملے کا منصوبہ بنایا۔ نامعلوم خود کش حملہ آور نے باردو سے بھری گاڑی سے دھماکا کیا۔
حملہ آورنے مبینہ طورپر غیرملکی دشمن خفیہ ایجنسی کی مدد سے چینی باشندوں کو نشانہ بنایا۔