جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین
SSGC

سوئی سدرن گیس کمپنی کا وضاحتی اعلامیہ

کراچی، 17 اکتوبر 2024: یہ وضاحتی بیان سوئی سدرن کی جانب سے صارفین کے گیس بلوں میں کونیکل بیفل کے چارجز شامل کرنے کے حوالے سے ہے

5 جنوری 2023 کو وزیرِ اعظم کی زیر صدارت توانائی کے تحفظ کے اقدامات کی پیش رفت پر ہونے والے اجلاس میں گیزر میں کونیکل بیفل کی تنصیب کو لازمی قرار دیا گیا تھا

اپنے گیزر میں کونیکل بیفل کی تنصیب سے صارفین گیس بل میں 25 فیصد تک بچت کر سکتے ہیں

اس کے استعمال سے 45 فیصد تک قدرتی گیس کی بچت بھی کی جا سکتی ہے

حکومت پاکستان اور وزارت توانائی نے سوئی سدرن اور ناردرن کو ہدایت دی کہ وہ تمام صارفین کےگھروں میں موجود گیزر میں کونیکل بیفل کی تنصیب لازمی کروائیں

کونیکل بیفل کی لازمی تنصیب کے لیے گھریلو اور کمرشل صارفین کے معاہدے میں ترمیم کے لیے اوگرا کو درخواست دائر کی گئی

اوگرا نے عوامی مشاورت کے بعد گھریلو اور تجارتی صارفین کو گیس کی فراہمی کے معاہدوں میں ترمیم کی منظوری دی

کونیکل بیفل کی تنصیب سے متعلق چارجز اوگرا کی منظوری کے بعد گیس بلوں میں صارفین کو چارج کیے گئے ہیں

سوئی سدرن نے اپنے صارفین کو پرنٹ اور شوشل میڈیا کے ذریعے اور اپنے کسٹمر فیسلیٹیشن سینٹرز میں اسٹینڈیز آویزاں کر کے صارفین کو کونیکل بیفل کی تنصیب کے فیصلے کے حوالے سے آگاہ کیا

اس بیفل کی تنصیب کے لیے سوئی سدرن نے کنٹریکٹرز کو نامزد کیاجو مختلف علاقوں میں جا کر اس کی تنصیب کر رہے ہیں

ایسے تمام صارفین جنہیں کونیکل بیفل کے چارجز سے متعلق مزید معلومات درکار ہوں وہ اپنے قریبی کسٹمر فیسلٹیشن سینٹر سے رجوع کر سکتے ہیں

صارفین کے گیزرز میں کونیکل بیفل کی تنصیب کا عمل سوئی ناردرن پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں کامیابی سے کر رہی ہے

اسی تناظر میں سوئی سدرن گیس کمپنی سندھ اور بلوچستان میں اپنے تمام صارفین سے درخواست کرتی ہے کہ وہ توانائی کے تحفظ سے متعلق وزیر اعظم کے اس احسن اقدام کو کامیاب بنانے میں ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں

About Eisha

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے