جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
FBR

ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد، 20 اکتوبر 2024: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں 75 فیصد تک اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق ملک بھر کی غیر منقولہ جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین کرلیا گیا ہے اور آج جمعہ کو پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے 42 بڑے شہروں کی جائیداد کی قیمتوں کا تعین کر لیاگیا ہے اور نظرثانی شدہ نئی قیمتوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جب کہ ایف بی آر نے غیر منقولہ جائیدا د کی قیمتوں میں 75 فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جائیداد کی قیمتوں کا تعین فیئر مارکیٹ ویلیو اور جگہ کے مطابق کیاگیا ہے اور اگلے مرحلے میں مزید 15 شہروں کی غیر منقولہ جائیداد کی نئی قیمتوں کو بھی فہرست میں شامل کیاجائیگا ۔

حکام کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب نے بھی ایف بی آر کو 10 اکتوبر تک جائیداد کی نئی قیمتوں کے تعین کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے اس سے پہلے ایف بی آر نے 13ستمبر 2022کو غیر منقولہ جائیداد کی نئی قیمتوں کی فہرست جاری کی تھی۔

About Eisha

Check Also

Non Custom Vehicles

اسمگلڈ اسپورٹس بائیکس اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف بڑی کارروائی

کراچی، 19 نومبر 2024: حکومت پاکستان کی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت، …

JAM KAMAL KHAN

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کا عزم

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس انڈسٹری کو درپیش …

Farrukh H Sabzwari

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی

کراچی، 05 نومبر 2024: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے …

IPS

مسلسل 8 فیصد شرح نمو اور اسٹریٹجک اصلاحات غربت کے خاتمے کے لیے ضروری ہیں

اسلام آباد، 23 اکتوبر: ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کو غربت اور بے روزگاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے