کراچی، 22 اکتوبر 2024: کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ 23 اکتوبر 2024 تک شہر میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند رہے گی۔ جیل چورنگی اولڈ سٹی ٹرنک مین کی 66 انچ کی لائن میں وال نصب کرنے کے کام کے باعث یہ معطلی ضروری قرار دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق چنیسر ٹاؤن اور جناح ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل رہے گی، جبکہ کیماڑی، کلفٹن، صدر، گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، لیاقت آباد اور ناظم آباد کے علاقوں میں بھی پانی نہیں ملے گا۔
شہریوں کو متبادل انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے اور مزید معلومات کے لیے واٹر کارپوریشن کی ہیلپ لائن سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے۔