کراچی، 27 اکتوبر 2024: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے غیر ملکی سیاحوں کو عارضی طور پر گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ مدت تین ماہ ہوگی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ایک اور نوٹیفکیشن کے ذریعے ایف بی آر نے تجارتی پیمانے پر درآمد کی جانے والی اشیا کی ٹریمنٹ سے متعلق وضاحت کی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تجارتی پیمانے پر لائی جانے والی چیزیں کسٹمز کے قوائد کے رو سے ایڈجوکیٹنگ اتھارٹی کو ضبط کرلینی چاہئیں۔ایف بی آر کے مطابق اگر کوئی غیر ملکی سیاح بینک گارنٹی کے ذریعے کوئی گاڑی لاتا ہے تو متعلقہ کسٹم افسر اسے تین ماہ کے لیے گاڑی ملک میں رکھنے کا اجازت نامہ جاری کرے گا اور اس گاڑی کی درآمد پر کوئی ڈیوٹی نہیں لی جائے گی۔
غیر ملکی سیاح کو یہ ضمانت نامہ بھی لکھ کر دینا ہوگا کہ وہ پاکستان میں قیام کے دوران کسی بھی مقامی باشندے کو اپنی گاڑی کی ملکیت نہیں سونپے گا۔ اگر تین ماہ مکمل ہونے سے قبل سیاح محسوس کرے کہ اسے گاڑی برآمد کرنا پڑے گی تو درخواست دینا ہوگی۔