جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
SSC Result
SSC Result

میٹرک بورڈ نے دہم جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دہم جماعت برائے سال2023 کے سالانہ امتحانات سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

یہ نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔ بورڈ کی جانب سے باقاعدہ تقریب کا اہتمام پاکستان سینٹر ل ہومیو پیتھک میڈیکل کالج ناظم آباد کے آڈیٹوریم میں کیا گیا تھا جس میں دہم جماعت سائنس گروپ میں پوزیشنز حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ اسی طرح گزشتہ ماہ جاری کئے گئے نتائج میں پوزیشنز حاصل کرنے والے اسپیشل طلباء و طالبات اور جنرل گروپ کے امیدواروں میں پہلی پوزیشن کو ایک لاکھ روپے، دوسری پوزیشن کو 75 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار50 ہزار روپے کے کیش ایوارڈز، میرٹ سرٹیفکیٹ اور مارک شیٹس دی گئیں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز حکومت سندھ نور محمد سموں تھے، تقریب میں چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ پروفیسر نسیم میمن نے بھی خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے نمایاں پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق سائنس گروپ میں سیٹ نمبر 437462 کی میٹروپولس گرلز اسکول فیڈرل بی ایریا کی شہیرا فاطمہ بنت شاداب ساجد نے 94.91فیصد نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن،سیٹ نمبر 423433 فیلکن ہاو ¿س گرامر اسکول نارتھ کراچی کی رابیسہ علی بنت ذوالفقار علی نے 94.09 کے ساتھ دوسری پوزیشن اور سیٹ نمبر 383496پاک اسلامیہ سیکنڈری اسکول اورنگی ٹاون محمدعمر اقبال انصاری ولد محمد جاوید اقبال نے 93.72فیصد نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بعد ازاں گزشتہ ماہ میٹرک جنرل گروپ اور خصوصی بچوں میں بھی پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں میں بھی کیش ایوارڈز، میرٹ سرٹیفکیٹ اور مارک شیٹس جاری کی گئیں۔ اس موقع پر اسکولز ایسوسی ایشنز، اساتذہ کرام، اسکول سربراہان، پوزیشنز ہولڈرز طلباءو طالبات کے والدین اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نور محمد سموں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ میں اس تقریب میں شریک ہوں تعلیمی نظام کی بہتری میں تعلیمی بورڈز کا اہم کردار ہے طلباءو طالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں اساتذہ کرام اوروالدین اہم کردار ادا کرتے ہیں،

جن بچوں نے پوزیشن حاصل کی ہے ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یہی طلباءآنے والے طالب علموں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز امیدوار دوسرے تمام امیدواروں کے لئے قابل تقلید ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نتائج کی تیاری میں اساتذہ کرام، بورڈ ملازمین نے دن رات محنت کر کے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ تقریب میں سیکریٹری بورڈ ڈاکٹر نوید احمد، قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق، بورڈ افسران اور دیگر ملازمین بھی موجود تھے

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے