جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
last date of Tax return
last date of Tax return

ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع ہو گی یا نہیں؟

اسلام آباد، 29ستمبر 2023: کل 20 ستمبر کو ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے آخری تاریخ ہے اور اگر کسی نے ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروایا تو وہ ٹیکس نیٹ سے باہر ہوجائے گا۔

اس وقت تاجر اورعوام پریشان ہیں کہ ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع ہو گی یا نہیں کیونکہ تین دن کی تعطیلات ہیں اور دفاتر بند ہیں۔ اگر چہ ٹیکس ریٹرن آن لائن ایف بی آر کے پورٹل پر جمع ہوتا ہے مگر کے لئے کاغذات کی تیاری کے لئے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔

 اگرچہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جمعرات کو باضابطہ طور پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30 ستمبر 2023 میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا مگر ذرائع کا کہنا ہے ایف بی آر انکم ٹیکس ریٹرن فارم جمع کرانے میں ایک ماہ کی توسیع دے سکتا ہے۔

گذشتہ روز ایف بی آر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ  میں کہا ہے کہ ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جا رہی ایف بی آر کے تمام ان لینڈ ریونیو کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹیکس دہندگان کو ریٹرن فائل کرنے میں سہولت فراہم کریں اور کیس کی بنیاد پر ڈیڈلائن میں توسیع کی منظوری دیں۔

 ذرائع کے مطابق  رواں مالی سال 28 ستمبر تک گزشتہ 28 ستمبر 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد میں 15 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اخری دو دنوں میں ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

تاجروں اور عوام نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہےکہ ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔

About admin

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے