جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Changan Moters Export

اب پاکستان گاڑیاں برآمد کرے گا،14گاڑیاں کینیاروانہ

رپورٹ: مظہر رضا

کراچی 12 اکتوبر 2023: پاکستان کے آٹو سیکٹر نے ترقی کا ایک اہم سنگل میل طے کرتے ہوئے پاکستان سے گاڑیوں کی برآمدشروع کردی ہے۔جمعرات کو ملکی تاریخ میں پہلی بار 14 گاڑیوں کی پہلی گھیپ برآمدکی گئی ہے۔پاکستان سے یہ اوشان ایکس 7 گاڑی ماسٹر چنگان موٹرز نے کینیا کو برآمد کیں ہیں۔

ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ (ایم سی ایم ایل)نے چنگان انٹر نیشنل کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبے کے تحت آٹو موبل انڈسٹری میں اپنی پہل کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کینیا کو14اوشان ایکس 7کی پہلی کھیپ کامیابی کے ساتھ بر آمد کردی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ کی جانے سے کینیا کو اوشان ایکس 7 کا پہلا یونٹ بطور سیمپل بر آمد کیا گیا تھا۔ مجموعی طور یہ 14 گاڑیاں 0.25 ملین ڈالر کی برآمد کی گئیں ہیں۔

اس کامیابی کے بعد اوشان ایکس 7 عالمی مارکیٹ میں متعارف کرائے جانے والی پاکستان میں تیار کردہ پہلی ایس یو وی اور ماسٹر چنگان موٹرز،پاکستان کی تکنیکی طور پر جدید ایس یو وی بر آمد کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔یہ اہم سنگ میل سی پیک منصوبے کی دسویں سالگرہ کے موقع پر حاصل کیا گیا اور پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اقتصادی تعاون کی ایک شاندار مثال ہے۔

اوشان کی بر آمد کے حوالے سے کراچی پورٹ قاسم پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران ماسٹر چنگان کے سی ای او دانیال ملک نے کہا کہ ہم پاکستان کو دنیا میں اعلیٰ معیار کی گاڑیوں کی تیاری اور بر آمد کے حوالے سے سامنے رکھتے ہوئے واسٹ سی منصوبے کے تحت ماسٹر چنگان کو چنگان گاڑیوں کی عالمی سپلائی چین کا حصہ بنانے کے اپنے عزم کے حصول کیلئے اگلا بڑا قدم اٹھارہے ہیں۔کینیا،ان بہت سارے ممالک میں سے ایک ہے،جہاں ماسٹر چنگان موٹرز اپنا اثر مرتب کرنا چاہتی ہے،جہاں ہم اپنے بر آمدی حجم میں اضافہ کی توقع رکھتے ہیں۔

اس سال کے آغاز میں 18اپریل کو چنگان آٹو موبل کے چیئرمین ژو ہوارونگ نے شنگھائی انٹر نیشنل آٹو موبل انڈسٹری نمائش 2023میں کمپنی کی عالمی توسیعی میں تیزی اور اسے عالمی معیار کا برانڈ بنانے کی حکمت عملی کے تحت واسٹ سی منصوبہ کا اعلان کیا تھا۔

چنگان آٹو موبل کم کاربن اخراج کی ٹیکنالوجی کی مصنوعات پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے غیر ملکی مارکیٹ میں 10ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔چنگان کی توجہ یورپ،امریکا،مشرق وسطیٰ،افریقہ،ایشیا پیسیفک اور سی آئی ایس میں اپنی عالمی موجودگی میں اضافہ کرکے 2030تک 90فیصد عالمی منڈی میں اپنی موجودگی قائم کرنے پر ہے۔

چنگان کے آر ایچ ڈی مینوفیکچرنگ حب کے طور پر،ماسٹر چنگان پاکستان،عالمی سطح پر آر ایچ ڈی مارکیٹ کی طلب پوری کرنے کیلئے چنگان کے منصوبے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پاکستان میں تیار کردہ گاڑیوں کی بر آمد مکمل طور پر وفاقی حکومت کی آٹو موٹیو انڈسٹری کے فروغ اور اس کی حوصلہ افزائی کیلئے مرتب پالیسیوں پر منحصر ہے۔اس مقصد کیلئے پاکستا ن کی آٹو موٹیو انڈسٹری پہلے ہی طویل مدت تک آٹو بر آمدات کو قابل عمل بنانے میں مدد کیلئے تجاویز پیش کرچکی ہے۔

دانیا ل ملک نے یہ بھی کہا کہ ”ہم آٹو پالیسی2021-2026کیلئے حکومت کے تہہ دل سے مشکور ہیں،تاہم آٹو انڈسٹری توقع کرتی ہے کہ حکومت کی جانب سے ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جس سے مقامی طور پر گاڑیوں کی تیاری میں اضافہ ہو،جس کے نتیجہ میں نہ صرف معیشت میں تیزی آئے گی،مقامی لوکلائزیشن میں اضافہ ہوگا اور عالمی مارکیٹ میں مسابقت کیلئے مقامی کار سازوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے گی۔


اوشان ایکس 7 اپنے سیگمنٹ میں اپنے متاثر کن طول و عرض کے باعث سب سے بڑی کے ایس یو وی کے طور پر دوسروں کو پیچھے چھوڑ رہی ہے،یہ پاکستا ن کی واحد1500سی سی،ایس یو وی ہے جو کہ ایک لٹر میں 14کلو میٹر کی ایوریج دیتی ہے،اور محض8.23سیکنڈ میں زیرو سے 100کلو میٹر کی رفتار پکڑتی ہے۔اوشان ایک شاندار ڈیزائن اور خوشنما انٹیریئر کی حامل گاڑی ہے،اس کی دیگر نمایاں خصوصیات میں اڈا پٹیو کروز کنٹرول(اے سی سی)،آٹو نوموس ایمر جنسی بریکنگ(اے ای بی)،تصادم سے بچنے کیلئے انتباہی نظام(ایف ڈبلیو) اورگرم و آرام دہ کشادہ سیٹس شامل ہیں۔اپنی کلاس میں خاص طور پر واحد گاڑی کے طور پر یہ 5اور 7نشستوں کے ساتھ مختلف ترجیحات اور ضروریات پر پورا اترتی ہے

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے