جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین
IMF

آئی ایم ایف کا جائزہ وفد 2 نومبر کو پاکستان آئے گا

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )کا مشن 2 نومبر 2023 کو پاکستان کا دورہ کرے گا اور 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظامات (SBA) کے قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کے لئے پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لےگا۔

پاکستان میںآئی ایم ایف کےنمائندے ایستھر پیریز روئز نے منگل کو ایک بین القوامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ جائزہ 9 ماہ کے اسٹینڈ بائے پروگرام کا حصہ ہے جسے جولائی 2023میں پاکستان کو مشکل سے نکالنے کے لئے منظور کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے اگلے ہفتے ہونے والے جائزے سے توقع ہے کہ بقیہ بیل آؤٹ کے فنڈز جاری ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے اور آئی ایم ایف کے علاوہ کثیر جہتی اور دو طرفہ شراکت داروں کی مالی مدد کے لیے ایک فریم ورک اور پالیسی فراہم کرے گا۔

آئی ایم ایف نے پروگرام نے جولائی میں پہلی قسط کے طور پر 1.2 ارب ڈالر جاری کیے تھے جبکہ باقی 1.8 رب ڈالر میں سے دوسری قسط اگلے ہفتے کے اجلاس کے بعد تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام دسمبر 2023 میں ختم ہو جائےگا۔ یو کے سے 30 ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران، پاکستان کو 300 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ یو کے نے مارچ سے اب تک 700 ملین ڈالر تقسیم کیے ہیں، جبکہ دسمبر 2023 کے آخر تک مزید 300 ملین ڈالر کی منتقلی متوقع ہے۔

بینک دولت آف پاکستان نے حال ہی میں پاکستان کی معیشت پر ایک رپورٹ میں کہا کہ ملکی معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں اور بیرونی کھاتوں پر زور کم ہوا ہے جبکہ رواں مال سال کے دوران ملکی معیشت 3-2 فیصد کی شرح سے بڑھے گی۔

ماہرین کا کہنا ے کہ اگر آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے قرضے کی دوسری قسط منظور نہ کی تو پاکستان کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے