انقرہ: ترکی کے ٹی وی نے مشہور کافی برانڈ سٹار بکس کے کپ کے ساتھ نیوز بلیٹن کرنے پر اپنی ایک نیوز اینکر میلٹم گنائے اور نیوز ڈائریکٹر کو نوکری سے برطرف کر دیا۔
میڈیرپورٹس کے مطابق ٹی جی آر ٹی خبر ٹی وی نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر ایک جاری بیان میں کہاکہ ٹی جی آر ٹی خبر ٹی وی پر نشر ہونے والی خبروں میں انانسر میلٹم گنائے کو اپنے سامنے سٹار بکس کے کپ کے ساتھ خبر پیش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
ہمارے ادارے کے اصولوں کے مطابق انانسر کے لیے خبر کو اس انداز میں پیش کرنا سختی سے منع ہے جو ٹی جی آر ٹی خبر ٹی وی پر کسی بھی کمپنی کی تشہیر کرے۔
مزید کہا گیا کہ اس اصول کے خلاف کام کرنے والی نیوز اینکر اور ڈائریکٹر کی ملازمت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ ہمارا ادارہ غزہ کے حوالے سے ترک عوام کی حساسیت کو جانتا ہے اور آخر تک ان کا دفاع کرے گا۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والے عمل یا نشریات کو منظور کرنا بالکل ناممکن ہے۔