کراچی: جناح ایئرپورٹ پر کسٹمزحکام نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافرکے سامان سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز نے اس حوالے سے بتایا کہ جدہ جانیوالے مسافرکے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔کلکٹر کسٹمز کے مطابق مسافر نے ایم فیٹا مائن منشیات سوٹ کیس میں چھپائی ہوئی تھی،برآمد کی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 6 کروڑ روپے ہے۔
ملزم کوکسٹم اورنارکوٹکس ایکٹ کے تحت ایف آئی آردرج کرکے گرفتارکرلیاگیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کسٹمز انٹیلی جنس انویسٹی گیشن کراچی نے اربوں روپے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10ارب پچا س کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیا پکڑی تھیں۔