جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Arif Alvi

عارف علوی کے بیٹے اور خرم شیر زمان کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی میں تعلیم کے ساتھ شعور اور اقدار کا فروغ بھی لازمی ہے،اگر ملک سے دیانت دار قیادت نکل آئے تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے، سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے جانب سے 63 مختلف شعبوں میں خدمات کی فراہمی کے علاوہ ، آئی ٹی کی اعلی ٰ تعلیم کے فروغ اور بلا امتیاز رنگ و نسل مستحق افراد کے لیے مفت دستر خوان کا اہتمام منفرد اور قابل تحسین اقدامات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو محمد علی سوسائٹی پر واقع مفت دستر خوان اوراسکول آف بزنس اسلامک لیڈر شپ کے دورے کے موقع پر طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صدر مملکت کی آمد پر ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروقی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر امین لاکھانی ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر مفتی مدنی،چیف آپریٹنگ آفیسر محمد غزال الیاس،سیلانی کے بورڈ آف ٹرسٹی منور یونس اور ابوفیصل بھی موجود تھے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر سیلانی اسکول آف بزنس اینڈ اسلامک لیڈر شپ کی تزئین و آرائش کی گئی عمارت کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا اور کلاس روم کا دورہ کرکے طلبہ سے بات چیت کی۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے سیلانی کےمحمد علی سوسائٹی دستر خوان مرکز کا دورہ کیا جہاں مستحقین کے لیے روزانہ تین وقت مفت دستر خوان کا اہتمام کیا جاتا ہے،انہوں نے عام افراد کے ساتھ بیٹھ کر دوپہر کا کھانا کھایا اور دستر خوان پر موجود دیگر عام شہریوں سے بات چیت کی۔انہوں نے اپنی جانب سے سیلانی کے لیے عطیہ کا چیک بھی پیش کیا ۔

سیلانی اسکول آف بزنس اینڈ اسلامک لیڈر شپ میں زیر تعلیم طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں تعلیم کے ساتھ شعور کا فروغ بھی لازمی امر ہے،شعور نہ ہو تو اس کا نقصان قوموں کو اٹھانا پڑتا ہے۔انہوں نے دنیا میں ہونے والی جنگ و جدل کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ جن کے پاس علم ہے وہی ظلم کررہے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک کے پاس تعلیم کی کمی نہیں ہے لیکن افسوس کہ غزہ میں معصوم بچوں کے قتل عام پر دنیا کی خاموشی ثابت کرتی ہے کہ امن کے لیے صرف علم کا ہونا کافی نہیں ،شعور بھی ضروری ہے۔سچائی،ہمدردی اور شعور کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ ہمیشہ دیانت داری کو اپنا شعار بنائیں، ملک سے دیانت دار قیادت نکل آئے تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے۔روزگار کے لیے علم کے ساتھ ہنر اور شعور لازمی ہے۔قبل ازیں مولانا بشیر فاروق نے صدر مملکت کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور سیلانی کے دیگر منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔سی او او غزال الیاس نے صدر مملکت کو آئی ٹی پارکس کی تعداد کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں مزیدچھ نئے آئی ٹی پارکس کے علاوہ دیگر چار شہروں میں ایسے مراکز قائم کردیے گئے ہیں۔

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے