کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے سرکاری محکموں میں گریڈ 1 سے 15 تک کی ملازمتوں پر پابندی کی درخواست پر آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں سندھ کے سرکاری محکموں میں گریڈ1 سے 15 تک کی ملازمتوں پر پابندی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سیسی کی جانب سے بیرسٹر صلاح الدین احمد عدالت میں پیش ہوئے۔سندھ حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ایک بار پھر فروغ نسیم عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔
فروغ نسیم کے ایسوسی ایٹ نے بتایا کہ فروغ نسیم سپریم کورٹ میں مصروف ہے۔سیسی کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔وکیل سیسی نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سیسی ایک خودمختار باڈی ہے۔وکیل سیسی نے بتایا کہ ہمارے ملازمین سول سرونٹ نہیں ہیں جبکہ درخواست گزار نے بار بار سول سرونٹ کا حوالہ دیا۔ہم نے قواعد کے ضوابط اور شفافیت کو نظر میں رکھتے ہوئے نوکریوں کیلئے اشتہار جاری کیا تھا۔
درخواست ناقابل سماعت ہے بھرتیوں پر پابندی ختم کی جائے۔عدالت نے ایم کیو ایم کی درخواست پر سرکاری ملازمتوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی