جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
China Pakistan

نگران وزیراعظم سے چینی نائب وزیرخارجہ سن ویڈونگ کی ملاقات

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کی کامیابی کیلئے پاکستان کے بھرپور عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں فریقوں کو جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے یہاں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے چینی نائب وزیر خارجہ اور ان کے وفد کے ارکان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی سدا بہار سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔اکتوبر 2023میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کیلئے بیجنگ کے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ وہ صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ کے پاکستان کیلئے گرمجوشی کے جذبات سے بہت متاثر ہوئے۔ انہوں نے چینی قیادت کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کی کامیابی کیلئے پوری طرح پرعزم ہے اور دونوں فریقوں کو جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات کے د وران پاک چین تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی نائب وزیر خارجہ نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دورے کے دوران ہونے والی مختلف ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے چینی قیادت کی طرف سے وزیراعظم کو خصوصی مبارکباد دی۔ نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ہمیشہ ایک قابل اعتماد شراکت دار رہے گا۔

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے