جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Digital Media

سائٹ اور سندھ اسمال انڈسٹریز کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کا افتتاح

کراچی: 23 جنوری 2024ء سندھ کے نگران وزیرِ ریونیو، انڈسٹریز و کامرس محمد یونس ڈاگھا نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی سہولت کے لئے بورڈ آف ریونیو اور محکمۂ انڈسٹریز و کامرس میں سائٹ (SITE) اور سندھ اسمال انڈسٹریز نے
ای۔سروس سندھ، ای۔رجسٹریشن، ای۔میوٹیشن، ای۔پے سندھ اور سائٹ اور سندھ اسمال انڈسٹریز کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو مکمل کرلیا ہے اور صوبے کے عوام کی سہولت کے لئے ان خدمات کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز نگران وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے کریں گے۔


محمد یونس ڈاگھا نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ایک باوقار تقریب بدھ 24 جنوری کو شام 4 بجے پرل کانٹیننٹل ہوٹل مارکی میں منعقد کی جارہی ہے ۔ تقریب میں وزراء، سفارتکار، صنعتی و کاروباری برادری سے مشاہیر ، اعلیٰ عہدیداران اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بھی شرکت کریں گے۔


نگران وزیر محمد یونس ڈاگھا نے کہا ہے کہ ڈیجیٹیلائزیشن کے زریعے بورڈ آف ریونیو ، سائٹ اور سندھ اسمال انڈسٹریز میں آن لائن سہولیات مہیا کردی گئی ہیں اور اب کوئی بھی شہری ان دفاتر میں آنے کی زحمت اٹھائے بغیر گھر بیٹھے اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکتا اور ضروری دستاویزات بذریعۂ ڈاک حاصل کرسکتا ہے۔


محمد یونس ڈاگھا نے کہا کہ کم ترین وقت میں ان محکموں میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا آغاز نگران سندھ حکومت کا سنگِ میل اقدام ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والی منتخب حکومت اس عمل کو مزید مستحکم اور مضبوط بنائے گی ۔

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے