جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Health Minister

وزیرِ صحت سندھ نے جے ڈی سی کو 22 ارب روپے گرانٹ کا منصوبہ ناکام بنا دیا

کراچی: وزیرِ صحت سندھ سعد خالد نیاز سیکریٹری صحت سندھ سے ناراض ہوگئے، صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ سیکریٹری صحت اور میرا ساتھ کام کرنا ممکن ہی نہیں۔وزیر صحت سندھ نے الیکشن کمیشن، وزیراعلی سندھ اورچیف سیکریٹری سندھ کوشکایت درج کرادی۔اپنی شکایت میں ڈاکٹر سعد نے کہا کہ نہ ہیلتھ سیکریٹری نے کام کیا نہ ہی کرنے دیتے ہیں، ہیلتھ سیکریٹری نے مجھے بائی پاس کیا۔ڈاکٹر سعد نے کہا کہ مسئلہ جے ڈی سی سے نہیں، طریقے سے ہے، چیزیں پہلے ڈیپارٹمنٹ سے ہیلتھ سیکریٹری کے پاس جائیں گی، پھر وزیر کے پاس جائیں گی اور کابینہ میں منظوری کے لئے پیش ہوں گی۔وزیر صحت سندھ نے کہا کہ میرے اختیارات کم کیے جائیں گے ایسا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوال کرنے پر سیکریٹری کہتے ہیں کہ سر آپ دفتر میں نہیں تھے، 29 دسمبر 2023 کو میں دفتر آیا تھا، انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلی سندھ نے ہدایت دی تھی، وزیرِ اعلی سندھ اس کو اوور رول کردیتے۔ڈاکٹر سعد نیاز نے کہا کہ 10 سال کے لیے ہر سال 2،2 ارب روپے کی منظوری نگراں حکومت کا مینڈیٹ نہیں، انڈس کے علاوہ کسی فلاحی ادارے نے فارنسک آڈٹ جمع نہیں کرائی۔

دوسری جانب وزیراعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر اور وزیر صحت کے درمیان فلاحی ادارے کو گرانٹ دینے پر نئی تکرار شروع ہوگئی ہے، سیکریٹری صحت نے فلاحی ادارے کو سالانہ 22 ارب روپے کی گرانٹ دینے کا منصوبہ بنایا تھا جسے وزیر صحت ڈاکٹر سعد نیاز نے ناکام بنادیا۔یہ منصوبہ 10 سال کے لئے تھا، ہر سال 2 ارب 27 کروڑ کی گرانٹ دی جانی تھی۔چیف سیکریٹری سندھ نے سمری کو رولز کے خلاف قرار دے دیا۔وہ فلاحی ادارے جے ڈی سی کو لیب اور کلیکشن پوائنٹس بنانے کے لئے گرانٹ دلانا چاہتے تھے، اس تمام معاملے میں وزیر صحت سندھ کو بائی پاس کیا گیا۔

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے