کراچی: کراچی میں مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بادل ضرور چھائے رہیں گے مگربارش کا امکان نہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی بادل برس پڑے، مغربی سسٹم کے تحت شہر قائد کے مضافاتی علاقوں میں کہیں ہلکی اورکہیں درمیانی بارش ہوئی۔
گڈاپ، بحریہ ٹاؤن، ایم نائن موٹروے، نور آبادی، کاٹھور، سپرہائی وے، ملیر، سرجانی میں برکھارت ہوئی، گڈاپ میں سترہ اوربحریہ ٹاؤن میں دس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔