جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Fly Jinnah

فلائی جناح نے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا

کراچی:کم قیمت میں فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے والی پاکستان کی ایئرلائن فلائی جناح نے 17 فروری 2024 سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام کو متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ سے ملانے والی اپنی افتتاحی پرواز کے آغاز کے ساتھ اپنے بین الاقوامی پروازوں کےآپریشن آغاز کا اعلان کردیا ہے جو ایک سال تک کامیابی سے پروازیں چلانے کے بعد فضائی کمپنی کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔


فلائی جناح دونوں شہروں کو یومیہ پروازوں کے ساتھ جوڑے گا ، اس نئی سروس سے اسلام آباد کے صارفین کو آسان سفری سہولیات کے ساتھ شارجہ ایئرپورٹ کے وسیع نیٹ ورک تک رسائی اور مزید فضائی رابطوں کی فراہمی
ہے۔


اس توسیعی اقدام کےساتھ فلائی جناح نے اپنے بیڑے میں دو نئے ایئربس اے 320جہازوں کے اضافے کا بھی اعلان کیا ہے اس اسٹریٹجک توسیع سے فلائی جناح کے طیاروں کی تعدادپانچ ہوگئی ہے جس سے ایئرلائن کےقابل اعتماد اور سستے ہوائی سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

شیڈول :اسلام آباد سے شارجہ ( مقامی وقت کے مطابق)

فلائٹ روانگی وقت آمد وقت طیارہ فریکونسی
9P 740 اسلام آباد 06:50 شارجہ 09:25 Airbus A320 روزانہ
9P 741 شارجہ 10:25 اسلام آباد 14:20 Airbus A320 روزانہ
9P 742 اسلام آباد 19:55 شارجہ 22:30 Airbus A320 روزانہ
9P 743 شارجہ 23:30 اسلام آباد 03:25 Airbus A320 روزانہ

اس اہم پیش رفت پر تبصرہ کرتےہوئے فلائی جناح کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلائی جناح کے بیڑے میں توسیع اور بین الاقوامی آپریشنز کے آغاز کا مقصد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی ہے، یہ ایک اہم سنگ میل ہے اور ہم پاکستان کے دارالحکومت کو متحدہ عرب امارات کے ثقافتی شہر شارجہ سے ملاکر اپنے بین الاقوامی آپریشن کو شروع کرنے پر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں، اس سروس کا آغاز نہ صرف اپنے صارفین کو سستی ہوائی سفر کی سہولت فراہم کرناہے بلکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بھی فروغ ملےگا۔


شارجہ متحدہ عرب امارات کا تیسرا سب سے بڑا شہر ہے اور خلیجی خطے میں ثفاقتی ، فنی اور خارجی سرگرمیوں کے لیے ایک متحرک مرکزکی حیثیت رکھتا ہے۔ شارجہ شہر اب فلائی جناح کے مسافروں کے لیے قابل رسائی شہر بن جائے گا اسی کے ساتھ ساتھ مختلف روٹس کے انتخاب کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔


فلائی جناح اپنے جدید 5اے 320ایئربس طیاروں کے ذریعےپاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی ، لاہور، اسلام آباد ، پشاور اور متحدہ عرت امارات کے شہر شارجہ میں جدید اور غیر معمولی سفری سہولیات پیش کررہا ہے ۔
فلائی جناح کسی بھی اکانومی کیبن کی انتہائی کشادہ نشستوں کےذریعے فراہم کردہ اضافی آرام کے علاوہ اسکائی کیفے کے آن بورڈ مینو کے ذریعے پرلطف اور سستے سفر کے تجربات پیش کرتا ہے جہاں مسافر کم قیمت پر اسنیکس ، سینڈوچ سمیت مختلف کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔


ہمارے ہوائی جہاز اسکائی ٹائم سے بھی لیس ہیں جو ایک مفت اندرون پرواز اسٹریمنگ سروس ہے، جو مسافرووں کو دوران پرواز تفریح کے وسیع انتخاب کو براہ راست اپنے الیکٹرونک آلات پر منتقل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔


(www.flyjinnah.com) صارفین اب فلائی جناح کی ویب سائٹ
پر جا کر، کال سینٹر
پر یا ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے اپنی پروازیں بک کر سکتے ہیں۔111-000-035

About admin

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے