کراچی: نگران وزیر خزانہ شمشار اختر نے کہا ہے کہ معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے،روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلا اجارہ سکوک جاری کیا،حکومت اب اسٹاک ایکسچینج سے بھی قرض لے سکتی ہے بینکوں کی نجکاری سے ملک کو فائدہ ہوا ہے۔کراچی میں ایف پی سی سی آئی میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ اب حکومت صرف کمرشل بینکوں سے ہی قرضہ نہیں لے گی بلکہ اب حکومت کے پاس خسارے کو پورا کرنے کے لئے اسٹاک مارکیٹ سے بھی قرض لینے کا آپشن موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی اعداوشمار میں بہتری ہورہی ہے،نیشنل کریڈٹ کمپنی قائم کردی گئی ہے نیشنل کریڈٹ کمپنی کے زریعے چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو قرضے فراہم کئے جائیں گے۔نیشنل کریڈٹ کمپنی کا ابتدائی سرمایہ 6 ارب روپے ہے جو مستقبل میں بڑھ کر 15 ارب روپے تک چلا جائے گا۔۔شمشاد اختر نے مزید کہا کہ ہم کو اب بیساکھیوں پر چلنا ختم کرنا ہوگاوزارت خزانہ میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی بنائے گئی ہے سرکاری اداروں کی مکمل جانچ کے لئے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ نگراں حکومت کے اقدامات کی وجہ سے معاشی اعداوشمار اب بہتر ہورہے ہیں دسمبر 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا،ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں بھی نمایاں بہتری ہورہی ہے۔ایف بی آر نے 6 ماہ میں 4468 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا نگراں حکومت کے اقدامات کی وجہ سے معاشی بہتری ہورہی ہے امید ہے کہ الیکشن کے بعد نو منتخب حکومت معشای بہتری کے اقدامات کو جاری رکھے گی۔