جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Asif Razaq

جعلی انوائسزائز کا مرکزی کردار آصف رزاق دینار گرفتار

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے ملکی خزانے اربوں روپے کے نقصان پہچانے میں ملوث معروف بلڈر آصف رزاق دینار کو حراست میں لے کر ایف بی آر کارپوریٹ ٹیکس آفس (سی ٹی او) حکام کے حوالے کردیا ہے ۔ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو اور سی ٹی او میں ملزم کے خلاف مجموعی طور پر 5 مقدمات درج ہیں جس میں چار مقدمات میں ملزم نے ضمانت حاصل کر رکھی تھی جب کہ سی ٹی او کے مقدمے میں ملزم مفرور تھا اور اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں بھی شامل تھا ۔

جمعہ کو آصف رزاق دینار دبئی سے کراچی پہنچا اور امیگریشن حکام نے اسٹاپ لسٹ میں نام ہونے کے سبب ملزم کو روک کر سی ٹی او حکام کو آگاہ کیا جہاں سے سی ٹی او کی ٹیم ملزم کو اپنے ہمراہ لے گئی اور کسٹم اسپیشل کورٹ میں ملزم کا ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ آصف رزاق دینار سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والا کراچی کے اہم بلڈرز میں شمار ہوتا ہے جب کہ حب بلوچستان میں اسٹیل اسکریپ کی کمپنی کا مالک بھی ہے اور ملزم ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کے جعلی کمپنیوں کے زریعے قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان پہچانے والے مقدمات میں بھی مرکزی کردار ہے ۔یاد رہے کہ ملزم گزشتہ برس بیرون ملک چلا گیا تھا اب اس کی وطن واپسی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے یا ایف بی آر حکام ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے سے یہ رقم وصول کر پائیں گے یہ آنے والے دنوں میں بات واضح ہوگی۔

About admin

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے