جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Afghanistan And Kazakistan

افغانستان اور قازقستان کے درمیان چیمبر آف کامرس کا افتتاح

ہرات کی صوبائی حکومت کے  ترجمان نثار احمد الیاس نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ افغانستان اور قازقستان کے درمیان چیمبر آف کامرس کا افتتاح ہرات میں نائب گورنر، قازقستان کے سفیر اور چیمبر آف کامرس کے ڈائریکٹر کی موجودگی میں کیا گیا۔


ترجمان نے مزید لکھا کہ چیمبر آف کامرس دونوں ممالک کے تاجروں کے لیے سہولیات میں اضافے کے لیے بنایا گیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ افغان اور قازق تاجر اس چیمبر کے ذریعے اپنے تجارتی لین دین کا حجم بڑھانے کی کوشش کریں گے۔
اس چیمبر کا افتتاح ایسے وقت میں کیا گیا جب امارت اسلامیہ افغانستان نے خطے اور بالخصوص پڑوسی ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینے اور ملکی مصنوعات  کے لیے بیرون ممالک میں مارکیٹ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔


قازقستان افغانستان کے ان قریبی ممالک میں سے ہے جن کی افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں۔ قازقستان افغانستان کو سب سے زیادہ آٹا فراہم کرنے والا ملک ہے۔ قازقستان سے در آمدی آٹا افغانستان کی 70 فی صد ضرورت پوری کر رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تجارتی حجم 900 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔ یہ حجم امارت اسلامیہ افغانستان کے دور حکومت میں بڑھا ہے۔ اس سے قبل 600 ملین ڈالر تھا۔ گذشتہ سال افغان وزارت صنعت و تجارت کی درخواست پر قازقستان میں افغانستان کی مصنوعات کے لیے قازق حکومت نے ایک نمائش کا اہتمام کیا۔ افغان ٹرانس ریلوے میں بھی قازقستان اور ازبکستان مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

گذشتہ سال قازقستان کی وزارت خارجہ نے دار الحکومت آستانہ میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے افغانستان قازقستان بزنس فورم پلیٹ فارم مہیا کیا۔ جس کا اجلاس بھی قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہوا، جس میں افغان وزیر صنعت و تجارت نور الدین عزیزی کے علاوہ دو سو سے زائد افغان تاجروں نے شرکت کی۔


اسی اجلاس میں قازق وزیر خارجہ ژومنگرین اور افغان وزیر صنعت و تجارت نور الدین عزیزی نے قازقستان اور افغانستان کے درمیان فضائی راہداری کے قیام، دونوں ممالک کے بینکوں کے نمائندہ دفاتر کھولنے، کاروباری افراد کے لیے ویزا کے اجرا کے پوائنٹس کے قیام کرنا تجارتی رکاوٹوں کو ختم کرنے اور افغان مصنوعات کے در آمدات پر خصوصی ٹیرف عائد کرنے پر اتفاق کیا تھا۔


قازق حکومت نے گذشتہ سال امارت اسلامیہ افغانستان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے بھی نکال دیا۔ یہ وہ تمام اقدامات تھے جو دونوں ممالک کی وسعت پذیر تعلقات کی نشان دہی کرتے ہیں۔

About admin

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے