کراچی 29اگست، 2024 ان خیالات کا اظہار(ریپ) ساؤتھ زون گروپ کے سر براہ عبد الرحیم جانو نے گروپ کے سینیئر وائس چیئرمین محمد امجد، اعزازی سیکریٹری جاوید تار محمد، وائس چیئرمین رفیق سلیمان، محمد حسین کھانڈوالا، چیلا رام کیولانی، صفدر حسین مہکری، عثمان شیخ، اشفاق غفار اور REAPکے کثیر ممبران کے ساتھ کیا۔ مندر جہ ذیل امید واران بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے:
کار پوریٹ کلاس:
۱۔ جاوید جیلانی۔ ۲۔ رفیق سلیمان۔ ۳۔ حسب رؤف۔ ۴۔ محمد خرم
۵۔ مہیش کمار تلریجا۔ ۶۔ جتیندر کمار بدلانی۔ ۷۔ محب مولوی۔ ۸۔ شاہد میمن
ایسو سی ایٹ کلاس:
۱۔ محب اللہ (کوئٹہ) ۲۔ شیراز احمد شیخ
خصوصی نشست برائے خواتین: محترمہ عروسہ بدر
انہوں نے مزید بتایا کہ REAPکے ممبران کراچی تا پشاور ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور رائس ایکسپورٹ ٹریڈ کو 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے کوشاں اور پر عزم ہیں۔ REAPکے قائدین نے امید کا اظہار کیا کہ نئی آنے والے مینیجنگ کمیٹی ممبران رائس ایکسپورٹ ٹریڈ کی بہتری اور REAPکے ممبران کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔