کراچی: 11 ستمبر 2024، نائب صدرالخدمت فانڈیشن سندھ سید محمد یونس کی قیادت میں اوورسائٹ کمیٹی نے سینٹرل جیل حیدرآبادکادورہ کیا۔ اس موقع پر ہلال احمر کے نمائندے فواد شیروانی سمیت کمیٹی کے دیگرممبران بھی موجودتھے،کمیٹی نے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل سے ملاقات کی۔ انہوں نے خواتین قیدیوں اوربچوں سے ا ن کے مسائل بھی دریافت کئے۔ کمیٹی نے بیرکس، کچن اور قیدیوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
جیل انتظامیہ سے گفتگوکرتے ہوئے صدر الخدمت فانڈیشن سندھ سیدمحمدیونس کا کہناتھاکہ الخدمت فانڈیشن قیدیوں کی فلاح وبہبودکیلئے مستقل بنیادوں پرکام کررہی ہے۔ الخدمت کراچی سمیت سندھ بھرکی جیلوں میں موجودقیدیوں کودی جانے والی خوراک اورطبی سہولیات کوبہتربنانے کیلئے کوششیں کرتی ہے۔
ان کامزیدکہناتھا کہ جیلوں میں موجود قیدیوں کو ہنرمندبنانے اورتعلیم سیروشناس کرنے کیلئے الخدمت بھرپورکام کررہی ہے۔ الخدمت سینٹرل جیل حیدرآباد کے قیدیوں کیلئے ایک کمپیوٹرسینٹرقائم کررہی ہے، بہت جلد اس منصوبے پرعملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ ہمارا مقصد قیدیوں کوکمپیوٹراسکلز سکھاناہے تاکہ وہ بھی اپنیآنے والیکل کوبہتربناکرمعززشہری بن کر زندگی بسرکرسکیں۔