جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Governor Sindh

گورنر سندھ کا افغانستان کے سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ

کراچی: 18 ستمبر 2024، گورنر سندھ نے افغانستان کے سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترانے پر قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے یہ سفارتی آداب کے خلاف ہے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قومی ترانے کی بے حرمتی پر افغانستان حکومت سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

کامران ٹیسوری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ افغان قونصل جنرل نے جوکیا وہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک تھا، پاکستان نے افغانیوں کو عزت دی۔انہوں نے کہا کہ کبھی بھارت نے بھی ایسی حرکت نہیں کی، قومی ترانے کی عزت ہر قوم کی تربیت میں شامل ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو افغان قونصل جنرل کو کہنا چاہیے تھا کہ آپ میرے دفتر میں بیٹھیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ معلوم نہیں افغان قونصل جنرل کو ذہنی معذوری تھی یا جسمانی؟ جو پاکستان کی عظمت کو نہیں مانتا وہ افغانستان چلا جائے۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے