کراچی: 18 ستمبر 2024، ملک میں سونے کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے بعد معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔واضح رہے کہ 11 ستمبر کو بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے ہوگئی ہے۔جبکہ 10 گرام سونا 1972 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 26 ہزار 333 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔