جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین
Oil Prices

تیل قیمتوں میں کمی کا پھل پنجاب کے عوام کو مل گیا

لاہور: فیصل آباد: 18 ستمبر 2024، پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو ریلیف مل گیا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں تیس سے ستر روپے تک کمی کر دی ہے۔پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ جب پیٹرول کی قیمت میں کمی ہوتی ہے مریم نواز اور ان کی ٹیم کرایوں میں کمی کے لیے متحرک ہوتے ہیں، مریم نواز اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کرایوں میں ہر صورت کمی ہو۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیٹرول سستا ہونے پر پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں آج تک کرایوں میں کمی نہیں ہوئی، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں زائد وصول کیے گئے کرایے مسافروں کو واپس دلائے جاتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ پر کرایوں میں کمی کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے، تمام بس اڈوں پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں کرایوں کا شیڈول خود چیک کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سختی سے ہدایات ہیں کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کا ریلیف مسافروں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کرایوں میں کمی کی تمام صورتحال کو خود مانیٹر کر رہی ہیں۔

ادھرفیصل آبادمیں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں دوبارہ 9 مئی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام نے اہم کردار ادا کیا۔ پیٹرول کی قیمتوں پر وزیر اطلاعات پنجاب کا کہان تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں پچھلے ایک ماہ میں 18 روپے کمی ہوئی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کی ہے، پنجاب کے علاوہ کسی صوبہ میں کرایوں میں کمی نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز انڈسٹری اور بجلی کے بلوں کے حوالے سے بڑا اعلان کریں گی، بجلی کے بل میں 14 روپے کا ریلیف مل رہا ہے۔

About Eisha

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے